Sunday , July 22 2018
Home / دنیا / ہندوستانیوں کی ہلاکت پر اقوام متحدہ کا پیام تعزیت

ہندوستانیوں کی ہلاکت پر اقوام متحدہ کا پیام تعزیت

اقوام متحدہ ۔ /20 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) اقوام متحدہ نے آج 39 ہندوستانیوں کی جنہیں عراق میں دولت اسلامیہ نے اغواء کرلیا تھا ہلاکت پر پیام تعزیت روانہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ سانحہ رسوائے زمانہ دہشت گرد تنظیم کی ’’بربریت اور بے رحمی‘‘ کی ایک اور مثال ہے ۔ سکریٹری جنرل کے خصوصی نمائندہ برائے عراق جان کوبیز نے کہا کہ مجھے گہرا دکھ پہونچا جبکہ آج 39 ہندوستانیوں کی دولت اسلامیہ کے ہاتھوں 3 سال قبل عراق میں ہلاکت کی توثیق کی گئی ۔ انہیں دہشت گرد تنظیم نے اغواء کرکے یرغمال بنائے رکھا تھا ۔ کوبیز نے کہا کہ یہ واقعہ دہشت گرد تنظیم کی بربریت اور بے رحمی کی ایک اور مثال ہے ۔ اقوام متحدہ کے معتمد عمومی نے اس سلسلے میں ایک پیام تعزیت حکومت ہند کے نام روانہ کردیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT