Monday , April 23 2018
Home / سیاسیات / ہندوستانیوں کی ہلاکت چھپا نا ’’غیر انسانی عمل‘‘ : چیف منسٹر کیرلا

ہندوستانیوں کی ہلاکت چھپا نا ’’غیر انسانی عمل‘‘ : چیف منسٹر کیرلا

تھرونتا پورم۔ 21 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) چیف منسٹر کیرلا پنیرائی وجین نے آ ج عراق میں مغویہ 39ہندوستانیوںکی ہلاکت کی اطلاع پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ،اس المناک حادثے کو چھپا کررکھنا ایک’’ غیر انسانی ‘‘حرکت ہے ۔انہونے کہا کہ بی جے پی زیر قیادت این ڈی اے حکومت نے عراق میں مارے گئے ہندوستانیوںکی ہلاکت کو قوم سے اب تک چھپائے رکھا جو یقینا ایک غیر انسانی حرکت ہے ۔ریاستی اسمبلی میں بیان دیتے ہوئے انہوںنے الزام عائد کیا کہ جب کبھی اس مسئلے پرجاننے کی کوشش کی گئی ، مرکزی حکومت نے پارلیمنٹ سے ہمیشہ اس حقیقت کوراز میں رکھنے کی کوشش کی ہے ۔بقول انکے ،اس عمل کو حکومت کی جانب سے انجام دی گئی ایک غیرانسانی کام کی حیثت سے ہی دیکھا جائگا۔اسی کے ساتھ ایوان اسمبلی میںداعش کی جانب سے عراق کے موصل میں ہندوستانی مزدوروںکی ہلاکت کی شدید مذمت کی گئی۔واضح رہے کہ ان مزدوروںکا جن کا تعلق ریاست پنجاب ،بہار، ہماچل پردیش اورمغربی بنگال سے تھا آئی ایس آئی ایس سے تعلق رکھنے والے دہشت گردوںنے 2014میں موصل سے اغوا کرلیا تھا جسے بعدازاں ہلا کرتے ہوئے اک اجتماعی قبروںمیںڈال دیاتھا۔اسمبلی میں مہلوکین کے ارکان خاندان کے ساتھ اظہارہمدردی کی اورکہا کہ جب اس قد درناک حادثہ پیش آیا تھا توحکومت کو چاہئے تھا کہ وہ کم ازکم ارکان خاندان کو اس حادثے کی ضرور اطلاع دیتے ۔

TOPPOPULARRECENT