Tuesday , December 18 2018

ہندوستانی آبی حدود میں چین کو داخلے کی اجازت سے انکار

نئی دہلی۔ 20 مارچ ( سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان نے لاپتہ ملائیشیائی طیارہ کی تلاش کیلئے آبی حدودمیں چار جنگی جہاز بھیجنے کی اجازت دینے کیلئے چین کی درخواست کو آج مسترد کردیا۔ چین نے یہ شبہ ظاہر کیا کہ ہے کہ طیارہ کا ملبہ انڈومان سمندری علاقہ میں ہوسکتا ہے چنانچہ اس نے تلاش کیلئے چار جنگی جہاز کو اجازت دینے کی کل درخواست کی تھی۔ ذرائع نے ب

نئی دہلی۔ 20 مارچ ( سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان نے لاپتہ ملائیشیائی طیارہ کی تلاش کیلئے آبی حدودمیں چار جنگی جہاز بھیجنے کی اجازت دینے کیلئے چین کی درخواست کو آج مسترد کردیا۔ چین نے یہ شبہ ظاہر کیا کہ ہے کہ طیارہ کا ملبہ انڈومان سمندری علاقہ میں ہوسکتا ہے چنانچہ اس نے تلاش کیلئے چار جنگی جہاز کو اجازت دینے کی کل درخواست کی تھی۔ ذرائع نے بتایا کہ دفاعی فورسیس کے اعتراض کے بعد چین کی یہ درخواست شائستگی کیساتھ مسترد کردی گئی۔ چین کی بحریہ کو مطلع کیا گیا کہ ہندوستانی بحریہ اور فضائیہ پہلے ہی سے طیارہ کی تلاش جاری رکھے ہوئے ہے اور ہندوستانی علاقہ میں کسی اور کی تلاش ضروری نہیں۔اس دوران ہندوستان نے طویل مسافتی بحری نگران کار طیارہ بشمول P-8I اور سوپر ہرکیولس طیارہ C-130J کو تلاش کیلئے استعمال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT