Tuesday , February 20 2018
Home / کھیل کی خبریں / ہندوستانی انڈر17فٹبال ٹیم کی مودی سے ملاقات

ہندوستانی انڈر17فٹبال ٹیم کی مودی سے ملاقات

نئی دہلی۔10 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) فیفا اندر17 ورلڈکپ میں حصہ لینے والی ہندوستانی فٹ بال ٹیم نے آج یہاں وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات کی اور ٹورنمنٹ سے متعلق اپنے تجربے کے سلسلے میں بات چیت کی۔ مودی نے اس دوران کھلاڑیوں کا حوصلہ بڑھایا اور کہا کہ ٹیم پورے ٹورنمنٹ میں جوش اور کھیل جذبے کے ساتھ کھیلی ہے ۔ ہندوستان کو اپنی میزبانی میں اس ٹورنمنٹ میں تین شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا اور ٹیم پہلے ہی راونڈ میں باہر ہوگئی تھی۔ وزیراعظم نے کھلاڑیوں کے ساتھ ملاقات کے دوران ان کا حوصلہ بڑھایا اور کہا کہ انہیں ٹورنمنٹ کے نتائج سے مایوس نہیں ہونا چاہیے بلکہ سبق حاصل کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں میں اعتماد پیدا کرکے ہندوستان فٹبال میںکافی کچھ حاصل کرسکتا ہے ۔فیفا انڈر17 ہندوستانی ٹیم کے کھلاڑیوں نے بھی ٹورنمنٹ کے دوران میدان کے اندر اور باہر کے تجربوں کو مودی کے ساتھ اشتراک کیا

TOPPOPULARRECENT