Thursday , December 14 2017
Home / کھیل کی خبریں / ہندوستانی اولمپک جھتہ کیلئے صدر پرنب مکرجی کی نیک تمنائیں

ہندوستانی اولمپک جھتہ کیلئے صدر پرنب مکرجی کی نیک تمنائیں

نئی دہلی ۔ 5 اگسٹ ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) صدرجمہوریہ پرنب مکرجی نے ریوو اولمپکس میں حصہ لینے والے ہندوستانی اتھلیٹس کیلئے اپنی نیک تمناؤں کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ انھیں دیگر ممالک کے اسپورٹسمین کے ساتھ دوستی اور اتحاد کو بھی فروغ دینا چاہئے ۔ ہندوستانی جتھہ کے ناظم الاُمور راکیش گپتا کے نام اپنے پیغام میں صدر ہند نے یقین ظاہر کیا کہ ہندوستانی اتھلیٹس کو کھیل کے مختلف شعبوں میں اپنی بہترین صلاحیتوں کے مظاہرہ کا موقع فراہم ہوگا ۔ صدرپرنب مکرجی نے کہاکہ ’’میں اپنے تمام کھلاڑیوں پر زور دیتا ہوں کہ وہ اپنے ملک کی شان و شوکت میں اضافہ کیلئے ممکنہ   حد تک بہتر صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں اور دیگر ممالک کے کھلاڑیوں کے ساتھ دوستی اور اتحاد کو فروغ دیں‘‘ ۔ ریوو اولمپکس میں ہندوستان کے 118 اتھلیٹس حصہ لے رہے ہیں ۔ ماضی کے کسی بھی اولمپکس کے مقابلے یہ ہندوستان کا سب سے بڑا جتھہ ہے ۔

TOPPOPULARRECENT