Sunday , November 19 2017
Home / ہندوستان / ہندوستانی ایرپورٹس غیر محفوظ ، انٹلیجنس بیورو کی وارننگ

ہندوستانی ایرپورٹس غیر محفوظ ، انٹلیجنس بیورو کی وارننگ

نئی دہلی ۔ /16 اگست (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی ایرپورٹس کے تحفظ کے تعلق سے بڑھتی تشویش کے دوران انٹلیجنس بیورو نے خبردار کیا ہے کہ کوئی بھی ہندوستانی ایرپورٹ بروسلز جیسے دہشت گرد حملے کا سامنا کرنے کا متحمل نہیں ۔ ملک میں تقریباً دو درجن سے زائد ایرپورٹس کو فنڈس کی کمی کے باعث حکومت نے خصوصی سی آئی ایس ایف سکیورٹی فراہم نہیں کی ہے ۔ انٹلیجنس بیورو کی تازہ وارننگ سے صورتحال کی سنگینی کا اظہار ہوتا ہے ۔ اس دوران وزارت امور داخلہ نے تمام ایرپورٹس کی سکیورٹی آڈٹ کا حکم دیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT