Thursday , November 23 2017
Home / دنیا / ہندوستانی بحریہ کی انڈونیشیاء اور آسٹریلیائی بحریہ کے ساتھ مشترکہ مشقیں

ہندوستانی بحریہ کی انڈونیشیاء اور آسٹریلیائی بحریہ کے ساتھ مشترکہ مشقیں

سنگاپور ۔20 مئی ۔(سیاست ڈاٹ کام)ہندوستانی بحریہ انڈونیشیاء پاپوانیوگنی اور آسٹریلیا کے ساتھ دو رخی بحری مشقیں کرے گی جبکہ اسی نوعیت کی ایک مشق سنگاپور کے ساتھ بھی تکمیل کو پہنچنے والی ہیں۔ اطلاعات کے مطابق ہندوستانی بحریہ فی الحال سالانہ سنگاپور۔ انڈیا میری ٹائم ہائی لیٹرل ایکسرسائز 2017 ء میں مصروف ہے  (SIMBEX-17) جس کی تکمیل 24 مئی کو ہوگی ۔ دریں اثناء ویئر ایڈمرل بسواجیت داس گپتا جو ایسٹرن فلیٹ ( بٹیز) کے فلیگ آفیسر کمانڈر ہیں نے کہاکہ سنگاپور بحریہ کے ساتھ SINBEX-17 کی تکمیل کے بعد انڈونیشاء ، پاپوانیوگنی اور آسٹریلیائی بحریہ کے ساتھ بھی مشترکہ مشقیں انجام دی جائیں گی ۔ ہندوستانی بحریہ کا جہاز شیوالک ، سہیادری ، جیوتی اور کامورنا ، ایک P8-I میری ٹائم گشتی جہاز اور اینٹی سب میرین وارفیئر ایئرکرافٹ مشترکہ مشقوں میں حصہ لے رہے ہیں۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT