Friday , November 24 2017
Home / دنیا / ہندوستانی بحری جنگی جہاز ملائیشیا پہنچ گئے

ہندوستانی بحری جنگی جہاز ملائیشیا پہنچ گئے

کوالالمپور۔14مئی( سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستانی بحریہ کے دو بحری جنگی جہاز آج چھ روزہ دورہ پر ملائیشیاء پہنچ گئے ۔ ان کے دورہ کا مقصد باہمی بحری تعاون تعلقات کو مزید مؤثر بنانا‘ بحرہند میں بحری قزاقی پر قابو پانا اور باہمی تعلقات میں گہرائی پیدا کرنا ہے ۔ آئی این ایس شیوالک اور آئی این ایس جوتی ایک جنوب مشرقی ایشیاء اور جنوبی بحرہند میں تعیناتی کا ایک حصہ ہیں ۔ ہندوستان کی مشرق کے ساتھ تعاون کی پالیسی سے یہ پروگرام ہم آہنگ ہیں ۔ ہندوستانی بحری جہازوں کا دورہ ہندوستان کی پُرامن موجودگی اور ہم آہنگ ممالک کے ساتھ دوستانہ تعلقات اور یکجہتی کا ثبوت ہے ۔ ہندوستان چاہتا ہے کہ بحری دائرہ کار میں اپنے موجودہ تعلقات ملائیشیاء کے ساتھ مستحکم کئے جائے ۔ بحریہ کے ترجمان کیپٹن بی کے شرما نے ایک پریس کانفرنس میں اس کا انکشاف کیا ۔

TOPPOPULARRECENT