Saturday , September 22 2018
Home / کھیل کی خبریں / ہندوستانی بیٹسمینوںنے مجھے آسان نشانہ سمجھا:معین

ہندوستانی بیٹسمینوںنے مجھے آسان نشانہ سمجھا:معین

لندن۔14اگست ( سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستان اور انگلینڈ کے درمیان رواں سیریز کے دوران انگلش آل راؤنڈر معین علی میزبان ٹیم کیلئے ایک نئی دریافت ثابت ہوئے ہیں تاہم ان کا کہنا ہے کہ ہندوستانی بیٹسمینوں نے انہیں آسان نشانہ تصور کیا تھا جس کا انہیں فائدہ ہوا ہے ۔معین علی رواں سیریز کے چار مقابلوںمیں 22.94 کی اوسط سے 19وکٹیں حاصل کرچکے ہیں جس میں م

لندن۔14اگست ( سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستان اور انگلینڈ کے درمیان رواں سیریز کے دوران انگلش آل راؤنڈر معین علی میزبان ٹیم کیلئے ایک نئی دریافت ثابت ہوئے ہیں تاہم ان کا کہنا ہے کہ ہندوستانی بیٹسمینوں نے انہیں آسان نشانہ تصور کیا تھا جس کا انہیں فائدہ ہوا ہے ۔معین علی رواں سیریز کے چار مقابلوںمیں 22.94 کی اوسط سے 19وکٹیں حاصل کرچکے ہیں جس میں مانچسٹر اور اولڈ ٹرائفورڈ میں دو شاندار مظاہرے شامل ہیں جس کی بدولت انگلش ٹیم نے سیریز میں خسارے کے باوجود 2-1کی سبقت حاصل کرلی ہے۔ 27سالہ آف اسپنر معین علی نے کہا کہ ہندوستانی بیٹسمینوں نے سمجھا کہ مجھے آسان نشانہ بناتے ہوئے رنز اسکور کئے جاسکتے ہیں لیکن ان کا یہ نظریہ میرے لئے فائدہ مند ہوا ۔ ہندوستانی بیٹسمینوں نے میرے خلاف جارحانہ رویہ اختیار کیا تھا جس کا مجھے فائدہ ہوا اور اب میں بہتر بولنگ کررہا ہوں ۔ ہندوستانی بیٹسمین اسپنرس کے خلاف بہترین مظاہرہ کرتے ہیں

لیکن میں نہیں جانتا کہ مجھے وکٹیں کس طرح حاصل ہوئی ہیں تاہم شاندار مظاہروں کے بعد میرے حوصلے کافی بلند ہے ۔ اسلامی طرز کا چہرہ رکھنے والے آل راؤنڈر معین علی نے کہاکہ ان کے اعتماد میں کافی اضافہ ہوا ہے اور اب وہ اپنی بولنگ میں دوسرا بھی شامل کرنے پر سنجیدگی سے غور کررہے ہیں ۔ معین علی نے کہا کہ اب وہ ٹسٹ کرکٹ میں ایک بہتر اسپنر بن چکے ہیں کیونکہ انہیں اعتماد ہے کہ بولنگ پر وہ قابو پالیا ہے۔علاوہ ازیں ٹیم کے کپتان اور ساتھی کھلاڑیوں کا مجھ پر اعتماد بڑھ چکا ہے ۔ دلچسپ پہلو یہ بھی ہے کہ آئی سی سی کے ایلائٹ پیانل میں شامل امپائر اور سری لنکائی ٹیم کے سابق آف اسپنر کمار دھرما سینا نے انہیں آف اسپین کے چند گُر سکھائے تھے جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے معین علی نے ہندوستانی بیٹسمینوں کوپریشان کیا ہے ۔ معین علی نے کہا کہ ہندوستان اور سری لنکا کے خلاف کھیلی جانے والی کرکٹ کاؤنٹی کرکٹ سے بالکل مختلف ہے کیونکہ اس میں زیادہ چیالنج کا سامنا رہتا ہے ۔

انجم چوپڑہ کی کبڈی میں کامنٹری
برمنگھم ۔14اگست ( سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان انجم چوپڑہ کو کبڈی میں کامنٹری کی پیشکش کی گئی جس کو انہوں نے نہ صرف قبول کیا بلکہ ذمہ داری کو بہتر انداز میں نبھانے کیلئے قریبی میدان پہنچ کر کبڈی بھی کھیلی۔ اس ضمن میں اظہار خیال کرتے ہوئے 37سالہ پدم شری ایواڈ یافتہ انجم نے کہا کہ انہیں ویوورلڈ کبڈی لیگ میں کامنٹری کی پیشکش کی گئی اور وہ اس نئی ذمہ داری کیلئے تیار ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT