Wednesday , December 19 2018

ہندوستانی بیٹسمین کو چیلنج کرنے سہیل کی خواہش!

کراچی۔ 7 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) پاکستانی سلیکٹرس کی جانب سے ورلڈ کپ اسکواڈ کیلئے اپنی ٹیم میں حیرت انگیز طور پر شامل کئے جانے والے فاسٹ بولر سہیل خاں نے آئندہ ماہ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں کھیلے جانے والے میچوں میں ہندوستان کے خلاف بہتر کھیل کا مظاہرہ کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ سہیل نے ورلڈ کپ کھیلنے والے حریف (ہندوستانی) بیٹسمی

کراچی۔ 7 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) پاکستانی سلیکٹرس کی جانب سے ورلڈ کپ اسکواڈ کیلئے اپنی ٹیم میں حیرت انگیز طور پر شامل کئے جانے والے فاسٹ بولر سہیل خاں نے آئندہ ماہ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں کھیلے جانے والے میچوں میں ہندوستان کے خلاف بہتر کھیل کا مظاہرہ کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ سہیل نے ورلڈ کپ کھیلنے والے حریف (ہندوستانی) بیٹسمین کو مبہم وارننگ دی کہ وہ اپنے اپنے ماضی کے ریکارڈس اور مستقبل میں اپنی ساکھ کی کوئی پرواہ نہیں کرتے۔ سہیل خاں نے پی ٹی آئی سے کہا کہ ’’تین سال کے وقفہ کے بعد اسکواڈ میں واپسی پر مجھے خوشی ہوئی ہے۔ میری دعا ہے کہ افتتاحی کھیل میں مجھے ہندوستان کے خلاف کھیلنے کا موقع مل جائے‘‘۔ انہوں نے مزید کہا کہ ’’ہندوستان کے خلاف افتتاحی میچ کی اہمیت سے میں اچھی طرح باخبر ہوں کیونکہ اگر اس میں ہم بہتر کھیل کا مظاہرہ کریں گے تو ماباقی ٹورنمنٹ میں بھی ہماری حوصلہ افزائی ہوگی چنانچہ میں ان (ہندوستان) کے بیٹسمین بالخصوص ویراٹ کوہلی اور روہت شرما کو اپنی بولنگ سے چیلنج کرنے کا متمنی ہوں‘‘۔

TOPPOPULARRECENT