Saturday , June 23 2018
Home / پاکستان / ہندوستانی جاسوس ڈرون کو مار گرانے پاکستانی فوج کا دعویٰ

ہندوستانی جاسوس ڈرون کو مار گرانے پاکستانی فوج کا دعویٰ

اسلام آباد ۔ 7 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) پاکستانی فوج نے دعویٰ کیا ہیکہ کشمیر میں لائن آف کنٹرول پر اس نے چیریکوٹ سیکٹر میں ایک ہندوستانی جاسوس ڈرون کو مار گرایا ہے جو اس کے خلاف حدود میں داخل ہوگیا تھا۔ پاکستانی فوج نے رات میں جاری کردہ اپنے صحافتی بیان میں یہ بھی کہا کہ اس کے سپاہیوں نے ملبہ تلاش کرلیا ہے۔ اس نے الزام عائد کیا کہ ’’چیریکوٹ سیکٹر میں لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کرنے والے ہندوستانی جاسوس طیارہ کو پاکستانی فوجی سپاہیوں نے مار گرایا ہے‘‘۔ بیان میں یہ دعویٰ بھی کیا گیا ہیکہ ’’پاکستانی فوج کی طرف سے گذشتہ ایک سال کے دوران مار گرایا جانے واال یہ چوتھا ڈرون ہے‘‘۔

TOPPOPULARRECENT