Friday , September 21 2018
Home / دنیا / ہندوستانی جوڑے کو غیرقانونی ورکر پر ظلم کرنے پر سزائے قید

ہندوستانی جوڑے کو غیرقانونی ورکر پر ظلم کرنے پر سزائے قید

واشنگٹن۔ 21 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ میں ایک ہندوستانی جوڑے کو انسانی اسمگلنگ اور لیبر کا استحصال کرنے کی پاداش میں ایک سال کی سزائے قید سنائی گئی ہے۔ لیبر کو غیرقانونی طور پر ہندوستان سے امریکہ لایا گیا تھا۔ 50 سالہ وشنو بھائی چودھری اور اس کی 44 سالہ اہلیہ لیلابین چودھری جو نبراسکا میں رہتے تھے، کو متاثرہ لیبر کو 40,000 امریکی ڈالرس بطور ہرجانہ ادا کرنے کی ہدایت بھی دی گئی ہے جبکہ سزائے قید کی میعاد مکمل کرنے کے بعد انہیں ہندوستان بھیج دیا جائے گا۔ اطلاعات کے مطابق کمبال کے ایک ہوٹل میں انہوں نے ایک غیرقانونی طور پر لائے گئے ہندوستانی ورکرس کو ملازم رکھا تھا جو 10 تا 12 گھنٹے صفائی، برف صاف کرنے اور کپڑے دھونے کا کام کرتا تھا۔ اسے کوئی چُھٹی نہیں دی جاتی تھی اور تنخواہ دینے کا صرف وعدہ کیا جاتا تھا۔ یہاں تک کہ اس کی حرکات و سکنات پر بھی نظر رکھی جارہی تھی اور اسے ہوٹل کے سوائے کہیں باہر جانے کی اجازت نہیں تھی اور کبھی کبھی اسے گالیاں بھی دی جاتی تھیں۔ ایک بار لیلابین نے اسے کئی تھپڑ بھی رسید کئے تھے جس سے دلبرداشتہ ہوکر ہوٹل میں ٹھہرے ہوئے ایک مہمان کی مدد سے متاثرہ لیبر وہاں سے بھاگ نکلا اور لا انفورسمنٹ کو اپنی آپ بیتی سنائی۔

TOPPOPULARRECENT