Saturday , December 16 2017
Home / کھیل کی خبریں / ہندوستانی جیت چینائی کے متاثرین سیلاب کے نام

ہندوستانی جیت چینائی کے متاثرین سیلاب کے نام

نئی دہلی ، 7 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی کرکٹرز اجنکیا رہانے اور روی چندرن اشوین نے آج اپنی ٹیم کی جنوبی افریقہ کے خلاف 3-0 سے ٹسٹ سیریز جیت کو چینائی کے متاثرین اور مہلوکین کے نام معنون کردیا اور انڈین آرمی کی بھی ان کے بچاؤ اور راحت کاری کاموں کیلئے ستائش کی۔ رہانے جنھوں نے یہاں آخری ٹسٹ میں دو سنچریاں بنائیں اور ’مین آف دی میچ‘ حاصل کئے، انھوں نے مابعد میچ انعامی تقریب میں کہا، ’’میں اسے (جیت کو) چینائی کے عوام کے نام کردینا چاہوں گا جو سیلاب سے پریشان ہیں اور انڈین آرمی کو بھی سلام جو اُن کی مدد کررہی ہے۔ یہ جیت اُن کے نام ہے‘‘۔ اشوین نے بھی جو اپنی 31 وکٹوں اور بیاٹ سے مفید رنز کیلئے ’’مین آف دی سیریز‘‘ قرار پائے ، کہا کہ وہ شخصی طور پر چینائی جاکر وہاں پریشانی میں مبتلا لوگوں کی مدد کرنا پسند کریں گے۔ انھوں نے ’ٹوئٹر‘ پر کہا: ’’میں اپنی بہتر کارکردگی پیش کرنے میں کامیاب ہوا۔ میں میرا مین آف دی سیریز ایوارڈ وہ لوگوں کے نام کرنا چاہوں گا جو چینائی کے سیلاب سے پریشان ہیں‘‘۔

TOPPOPULARRECENT