Tuesday , December 12 2017
Home / Top Stories / ہندوستانی حسینہ منوشی چلر ’ مس ورلڈ ‘

ہندوستانی حسینہ منوشی چلر ’ مس ورلڈ ‘

بیجنگ ۔ 18 ۔ نومبر : ( سیاست ڈاٹ کام) : ہندوستانی حسینہ منوشی چلر نے آج چین میں منعقد عالمی مقابلہ حسن میں ’ مس ورلڈ 2017 ’ کا خطاب جیت لیا ۔ اس طرح سترہ سال کے طویل عرصہ بعد ملک کو یہ خطاب حاصل ہوا ہے ۔ ہریانہ سے تعلق رکھنے والی 20 سالہ منوشی چلر میڈیکل کی طالبہ ہیں ۔ انہوں نے پانچ سرکردہ حسیناؤں انگلینڈ ، فرانس ، کینیا اور میکسیکو کو ہرا کر یہ اعزاز اپنے نام کرلیا ۔ گزشتہ سال کی مس ورلڈ اسٹیفنی ڈیل ویال نے منوشی چلر کو تاج پہنایا ۔ انگلینڈ کی حسینہ کو دوسرا اور میکسیکو کو تیسرا مقام حاصل ہوا ۔ پرینکا چوپڑا نے 2000 میں آخری مرتبہ مس ورلڈ کا خطاب جیتا تھا ۔۔

TOPPOPULARRECENT