Monday , April 23 2018
Home / کھیل کی خبریں / ہندوستانی خاتون ٹیم کی نگاہیں افریقہ کے خلاف سیریز جیتنے پر

ہندوستانی خاتون ٹیم کی نگاہیں افریقہ کے خلاف سیریز جیتنے پر

کمبریلی۔6 فروری (سیاست ڈاٹ کام)کل میزبان افریقہ کے خلاف کھیلے جانے والے دوسرے کرکٹ انڈے مقابلے میں جیت درج کر کے ہندوستان خاتون کرکٹ ٹیم تین میچوں کی سیریز کو اپنے نام کر نے کے مقصد سے میدان میں اترنا چاہے گی ۔اس تین میچوں کی سیریز کو جیت کر دونوں ٹیموں کے پاس 2021میں کھیلے جانے والے خاتون آئی سی سی عالمی کرکٹ کپ کے لئے کوالیفائی کرنے کا موقع ہے۔عالمی کپ دفاعی ٹیم ہندوتان نے عالمی کپ کے بعد سے کوئی بھی مقابلہ نہیں کھیلا ہے اور اب جنوبی افریقہ کے خلاف کھیلی جانے والی سیریز مین ہندوستان کے کلئے ایک بڑا چیلنچ ہے کہ وہ اس لمبے وقفہ کو کس طرح سے عبور کرتے ہیں ۔واضح رہے کہ پہلے ونڈٖے میں میزبان پر جیت درج کر کے کھیل کے ہر شعبہ میں بہتر کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے مہمان ٹیم نے کسی بھی پریکٹس یا لمبے وقت کے بعد کھلنے کے قیاس کو سرے سے خارج کردیا تھا ۔پہلے ونڈے میں ٹاس جیت کر بلے بازی کے لئے اتری ہندوستانی ٹیم نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے میزبان ٹیم کو 7 وکٹ کے نقصان پر 213رنوں کا ہدف دیا تھا ۔اور پھر ہدف کا تواقب کرنے اتری میزبان ٹیم کو 125رنوں پر آل آوٹ کر کے اچھی بالنگ کا بھی مظاہرہ کیا تھا ،وہیں دوسری جانب میزبان افریقہ اپنے پہلے ونڈے میں پیٹنگ پرفامینس سے کافی پریشان ہوگی ،لہذا میزبان ٹیم کو دوسرے ونڈے میں شکست دے کر سیریز پو قبضہ کرنے کے مقصد سے ہندوستانی ٹیم کل میدان میں اترنا چاہے گی ۔

TOPPOPULARRECENT