Wednesday , June 20 2018
Home / دنیا / ہندوستانی خاتون پولیس انسپکٹر کو انٹرنیشنل ایوارڈ

ہندوستانی خاتون پولیس انسپکٹر کو انٹرنیشنل ایوارڈ

اقوام متحدہ ۔14 اکٹوبر ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) ایک ہندوستانی پولیس انسپکٹر کو اقوام متحدہ کے پولیس ڈیویژن کے جانب سے باوقار انٹرنیشنل خاتون امن بردار ایوارڈ کیلئے نامزد کیاگیا ہے کہ انھوں نے افغانستان میں یو این مشن کے ساتھ وابستہ رہتے ہوئے اپنی ڈیوٹی میں غیرمعمولی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ جموںو کشمیر پولیس کی انسپکٹر شکتی دیوی نے جنسی

اقوام متحدہ ۔14 اکٹوبر ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) ایک ہندوستانی پولیس انسپکٹر کو اقوام متحدہ کے پولیس ڈیویژن کے جانب سے باوقار انٹرنیشنل خاتون امن بردار ایوارڈ کیلئے نامزد کیاگیا ہے کہ انھوں نے افغانستان میں یو این مشن کے ساتھ وابستہ رہتے ہوئے اپنی ڈیوٹی میں غیرمعمولی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ جموںو کشمیر پولیس کی انسپکٹر شکتی دیوی نے جنسی اور جنس پر مبنی تشدد کے متاثرین کی مدد میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ۔ و ہ موجودہ طورپر افغانستان میں یو این اسسٹنٹ مشن کی طرف سے تعینات ہے ۔ انھیں انٹرنیشنل فیمیل پولیس پییس کیپر ایوارڈ 2014 ء عطا کیا جارہا ہے ۔ یو این پولیس ڈیویژن یہاں ہندوستانی مشن کو ایک پیام میں بتایا کہ شکتی دیوی کو افغانستان کے کئی حصوں میں ویمن پولیس کونسلس کے قیام میں قائدانہ رول کیلئے نوازا جارہا ہے۔

TOPPOPULARRECENT