Sunday , January 21 2018
Home / کھیل کی خبریں / ہندوستانی خاتون ہاکی ٹیم نے سیریز جیت لی

ہندوستانی خاتون ہاکی ٹیم نے سیریز جیت لی

نئی دہلی۔19اپریل ( سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی خاتون ہاکی ٹیم جس نے میزبان آئرلینڈ کے خلاف تین مقابلوں کی ہاکی ٹسٹ سیریز کے ابتدائی دو مقابلوں میں کامیابی کے ذریعہ سیریز پہلے ہی اپنے نام کرلی تھی اور آج اس نے میزبان ٹیم کے خلاف کھیلے گئے تیسرے اور آخری مقابلے کو 2-2سے ڈرا کرتے ہوئے سیریز کو 2-0 سے اپنے نام کرلیا ہے۔ ہندوستانی خاتون ہاکی ٹی

نئی دہلی۔19اپریل ( سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی خاتون ہاکی ٹیم جس نے میزبان آئرلینڈ کے خلاف تین مقابلوں کی ہاکی ٹسٹ سیریز کے ابتدائی دو مقابلوں میں کامیابی کے ذریعہ سیریز پہلے ہی اپنے نام کرلی تھی اور آج اس نے میزبان ٹیم کے خلاف کھیلے گئے تیسرے اور آخری مقابلے کو 2-2سے ڈرا کرتے ہوئے سیریز کو 2-0 سے اپنے نام کرلیا ہے۔ ہندوستانی خاتون ہاکی ٹیم جس نے آئرلینڈ کو پہلے مقابلے میں 3-1اور دوسرے مقابلے میں 2-1 سے شکست دی ہے

اور یہ دورہ ٹیم کیلئے دراصل 27اپریل کو اسکاٹ لینڈ کے مقام گلاسگو میں شروع ہونے والے ایف آئی ایچ چمپئن شپ چیالنج ون کی تیاری ہے۔آئرلینڈ کے خلاف کھیلے گئے تیسرے مقابلے میں ہندوستان کیلئے دونوں گولس چنچن دیوی نے اسکور کئے جب کہ آئرلینڈ کیلئے آئینا او فلانا گن نے اسکور کئے ۔تیسرا مقابلہ جارحانہ انداز میں شروع ہوا اور دونوں ہی ٹیموں نے حریف گول پر حملے شروع کئے اور آئرلینڈ وہ ٹیم رہی جس نے دفاع کو توڑتے ہوئے مقابلے کے ساتویں منٹ میں گول بنایا ۔ ہندوستان نے 31ویں منٹ میں گول کرتے ہوئے مقابلے میں 1-1سے برابر کرلیا ۔ کچھ منٹوں بعد چنچن دیوی نے پنالٹی کارنر کو گول میں تبدیل کرتے ہوئے ٹیم کو سبقت دلوائی اور 64ویں منٹ میں آئینا نے گول کرتے ہوئے آئرلینڈ کو سیریز میں مکمل صفائے سے محفوظ رکھا ۔

TOPPOPULARRECENT