Wednesday , December 19 2018

ہندوستانی خواتین کی ملائیشیا میں کلین سویپ

کوالالمپور، 17 جون (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی خواتین کی ہاکی ٹیم نے ملائیشیا کا یادگار دورہ مکمل کرتے ہوئے میزبانوں کو آخری میچ میں 5-2 سے واضح شکست دے کر سیریز میں 6-0 کی کلین سویپ درج کرائی۔ ملائیشیا کے خلاف یہ سیریز ہندوستانی ٹیم کیلئے گلاسگو میں 23 جولائی سے منعقد شدنی کامن ویلتھ گیمز کی تیاری کا حصہ ہے۔ ہندوستان کیلئے پہلا گول تیسرے

کوالالمپور، 17 جون (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی خواتین کی ہاکی ٹیم نے ملائیشیا کا یادگار دورہ مکمل کرتے ہوئے میزبانوں کو آخری میچ میں 5-2 سے واضح شکست دے کر سیریز میں 6-0 کی کلین سویپ درج کرائی۔ ملائیشیا کے خلاف یہ سیریز ہندوستانی ٹیم کیلئے گلاسگو میں 23 جولائی سے منعقد شدنی کامن ویلتھ گیمز کی تیاری کا حصہ ہے۔ ہندوستان کیلئے پہلا گول تیسرے منٹ میں پونم رانی کی اِسٹک سے ہوا۔ 14 ویں منٹ میں سنیتا لاکڑا نے پنالٹی کارنر کو خوبصورتی سے شاندار گول میں تبدیل کیا۔

ملائیشیا نے 21 ویں منٹ میں فیلڈ گول کے ذریعہ مارجن کو گھٹانے کی کوشش کی۔ 28 ویں منٹ میں انورادھا نے گیند کو نٹ میں پہنچایا اور پھر ریتوشاہ آریا نے 34 ویں اور 35 ویں منٹ میں دو متواتر گول داغے۔ اس طرح ہندوستان کو ہاف ٹائم سے قبل 5-1 کی سبقت مل گئی۔ سکنڈ ہاف میں ملائیشیا نے اپنا دوسرا گول 55 ویں منٹ میں بنایا۔

TOPPOPULARRECENT