Tuesday , December 19 2017
Home / پاکستان / ہندوستانی دخل اندازی ہند ۔ پاک بات چیت کا کلیدی موضوع

ہندوستانی دخل اندازی ہند ۔ پاک بات چیت کا کلیدی موضوع

اسلام آباد ۔ 18 اگست (سیاست ڈاٹ کام) آئندہ ہفتہ نئی دہلی میں مقرر اولین مشیران قومی سلامتی سطح کی بات چیت کیلئے پاکستان ایجنڈہ نے ہندوستان کی مبینہ دخل اندازی اور سمجھوتہ دھماکے مقدمہ کے کلیدی ملزم کی ضمانت پر رہائی سرفہرست رہیں گے۔ پاکستان کی فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف اور ڈائرکٹر جنرل آئی ایس آئی لیفٹننٹ جنرل رضوان اختر نے آج وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کرکے وزیراعظم کے مشیر برائے قومی سلامتی و خارجہ امور سرتاج عزیز کے آئندہ دورہ ہندوستان کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔ سرکاری ذرائع ابلاغ کے مطابق اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ہندوستانی محکمہ سراغ رسانی ’’را‘‘ کی مبینہ پاکستان میں دخل اندازی بات چیت کے ایجنڈہ میں سرفہرست رہے گی۔ ذرائع نے کہا کہ آئی ایس آئی کے سربراہ نے نواز شریف کو پاکستان میں را کی سرگرمیوں کی تفصیلات اور خط قبضہ پر مبینہ ہندوستانی فوجیوں کی جنگ بندی کی بار بار خلاف ورزی کی تفصیلات سے واقف کروایا۔ سرتاج عزیز 23 اگست کو مشیر قومی سلامتی ہندوستان اجیت دوول سے بات چیت کیلئے ہندوستان روانہ ہوں گے۔

TOPPOPULARRECENT