Tuesday , November 20 2018
Home / Top Stories / ہندوستانی روپیہ ایشیا کی بدترین کرنسی، بُری صورتحال ختم نہ ہوئی

ہندوستانی روپیہ ایشیا کی بدترین کرنسی، بُری صورتحال ختم نہ ہوئی

ایمسٹرڈم ، 15 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی روپیہ موجودہ طور پر ایشیا میں بدترین کارکرد کرنسی ہے اور اِس سال میں اس کی قدر امریکی ڈالر کے مقابل زائد از 12 فیصد گری ہے۔ یہ امریکی ڈالر کے مقابل 72.91 کی ریکارڈ پستی پر آیا اور تجزیہ نگاروں کا انتباہ ہے کہ ’’بدترین صورتحال ابھی ختم نہیں ہوئی ہے‘‘۔ ڈچ ملٹی نیشنل ربوبینک سے وابستہ چیف اکنامسٹ ہوگو ارکن نے کہا ہے کہ ہندوستان میں افراط زر مزید بڑھنے کے سبب روپیہ کی قدر مزید کمزور ہوگی۔ ہمیں روپیہ کی قدر امریکی ڈالر کے مقابل تقریباً 75 روپئے کی نسبتاً پُراستقلال شرح پر آنے کی توقع ہے۔ کمزور کرنسی کی وجہ سے بانڈز اور اسٹاکس کی بیرونی فروخت بھی ہورہی ہے، جس روپیہ پر دباؤ مزید بڑھ رہا ہے۔ لیکن برسراقتدار پارٹی کے مطابق روپیہ ہنوز بعض دیگر کرنسیوں کے مقابل بہتر مظاہرہ کررہا ہے اور ملک کے پاس معقول ذخائر بیرونی زرمبادلہ ہیں۔

TOPPOPULARRECENT