ہندوستانی سائنسدانوں کی بیرونی ممالک سے وطن واپسی : ہرش وردھن

حیدرآباد ۔ 12؍اگسٹ ( پی ٹی آئی) مرکزی وزیر سائینس و ٹیکنالوجی ہرش وردھن نے آج کہا کہ سینکڑوں سائنسداں جو ملک چھوڑکر چلے گئے تھے این ڈی اے حکومت کے تحت بہتر سائنسی ماحول محسوس کرتے ہوئے تین چار سال کے دوران ہندوستان واپس ہوئے ہیں ۔ ہرش وردھن نے کہا کہ ’’ نریندرمودی سے قبل لوگ ماہر ذہنوں کے حامل ہندوستانیوں کے بیرونی ممالک کو منتقلی کے کافی تذکرہ کیا کرتے تھے لیکن اب ان کی واپسی ہو رہی ہے ‘‘ ہرش وردھن آج یہاںاوپل میں ڈی این اے فنگر پرنٹنگ اینڈ ڈائگناسٹکس سنٹر میں کیمپس کا افتتاح کرنے کے بعدمخاطب تھے۔ انہوں نے کہا کہ ڈی این اے ٹیکنالوجی بل 2018 ‘ 9 اگسٹ کو لوک سبھا میں متعارف کی گئی اور حکومت اس ضمن میں ظاہر کی جانے والی ہر تشویش کا ازالہ کرنے تیار ہے ۔

TOPPOPULARRECENT