Friday , November 24 2017
Home / دنیا / ہندوستانی سافٹ ویئر انجینئر کو ایوارڈ

ہندوستانی سافٹ ویئر انجینئر کو ایوارڈ

نیویارک ، 16 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی سافٹ ویئر انجینئر عبدالقدیر نے اقوام متحدہ کے ایک کامپٹیشن میں انعام اول جیت لیا ہے۔ یہ مقابلہ پائیدار ترقیاتی اہداف کے درمیان باہم ربط قائم کرنے کے تعلق سے عوام کے نظریات جاننے کیلئے منعقد کیا گیا۔ ہندوستان نشین ’میاوی سسٹمس‘ کے بانی عبدالقدیر نے کہا: ’’اگر میرا پیش کردہ حل ایک فیملی کے معیارِ زندگی کو بھی بلند کرپائے تو یہ میرے کارہائے نمایاں میں شامل ہوگا۔‘‘
ٹیکساس اور لوزیانا میں سیلاب سے معمولات زندگی درہم برہم
نیویارک ، 16 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) امریکی ریاست ٹیکساس اور لوزیانا میں سیلاب نے معمولات زندگی درہم برہم کردیئے۔ سیکڑوں افراد نے نقل مکانی شروع کردی۔ ٹیکساس اور لوزیانا کے سرحدی علاقوں میں بارشوں اور سیلاب نے تباہی مچادی۔ کئی علاقوں میں مکانات چھتوں تک پانی میں ڈوبے ہوئے ہیں۔سیلابی پانی متعدد سڑکیں اور گاڑیاں بھی بہا لے گیا۔ سیلاب کے باعث سڑکیں اور شاہراہیں عارضی طور پر بند کردی گئی ہیں۔ امریکہ کی جنوبی ریاستوں میں گزشتہ کئی روز سے جاری بارشوں میں مختلف حادثات کے دوران پانچ افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT