Wednesday , June 20 2018
Home / دنیا / ہندوستانی سعودی عرب ،یمن میں بندرگاہ کھولنے کی اجازت دیگا:امریکہ

ہندوستانی سعودی عرب ،یمن میں بندرگاہ کھولنے کی اجازت دیگا:امریکہ

واشنگٹن،8دسمبر (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ نے یقین ظاہر کیاہے کہ سعودی عرب یمن میں بند کئے گئے بندر گاہ کھولنے کی اجازت دے گا۔امریکی صدر کے دفتر وائٹ ہاؤس کی ترجمان سارا سینڈرس نے نامہ نگاروں سے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ یمن کے بند بندرگاہ کھولے جانے کے سلسلے میں سعودی عرب کی جانب سے کارروائی کی جائے گی۔ہم اس سلسلے میں مزید معلومات فراہم ہونے پر میڈیا کو مطلع کریں گے ۔صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کل سعودی عرب سے ایک ماہ پہلے بند کئے گئے بندرگاہ شروع کئے جانے اور وہاں کے لوگوں کے لئے ضروری امداد مہیا کرانے کی اجازت دئے جانے کی اپیل کی تھی۔

TOPPOPULARRECENT