Tuesday , April 24 2018
Home / ہندوستان / ہندوستانی سفارتخانہ پر راکٹ حملہ

ہندوستانی سفارتخانہ پر راکٹ حملہ

نئی دہلی ۔ 15 جنوری ۔(سیاست ڈاٹ کام) کابل میں ہندوستانی سفارتخانہ کے احاطہ میں راکٹ گر پڑا جس سے آئی ٹی بی پی بیارکس کو نقصان پہنچا ، تاہم تمام ارکان عملہ محفوظ ہیں ۔ وزیر خارجہ سشما سوراج نے آج رات کہا کہ راکٹ چانسری کمپاؤنڈ میں گر پڑا تھا ۔ تین منزلہ آئی ٹی بی پی بیارکس کو نقصان پہنچا ۔ کسی کے ہلاک ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ملی ۔ تمام ارکان عملہ اور دیگر ہندوستانی افغانستان میں محفوظ ہیں۔ یہ واضح نہیں ہوسکا کہ آیا ہندوستانی سفارتخانہ حملے کا نشانہ تھا ، جہاں پر سخت صیانتی انتظامات کئے گئے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT