Saturday , December 15 2018

ہندوستانی سفارتخانہ کے کارکنوں کی ہراساں پر احتجاج

نئی دہلی ۔ 20 مارچ(سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان نے آج پاکستان کو ایک سفارتی نوٹ روانہ کیا جس میں ہندوستانی سفارتخانہ برائے اسلام آباد کے ارکان عملہ کو ہراساں کرنے اور دھمکیاں دینے کے خلاف پرزور احتجاج کیا گیا ہے۔ اندرون 3ماہ یہ ہندوستان کا 15 واں احتجاجی نوٹ ہے جس میں ہندوستانی ہائی کمشنر، فوجی اتاشی ، فضائی اتاشی اور بحری اتاشی کو آج طلب کرکے انہیں دھمکیاں دینے اور ہراساں کرنے کے خلاف حکومت پاکستان سے پرزور احتجاج کیاگیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT