Tuesday , November 21 2017
Home / دنیا / ہندوستانی شخص پر شراب فروخت کرنے رشوت کی پیشکش کا الزام

ہندوستانی شخص پر شراب فروخت کرنے رشوت کی پیشکش کا الزام

نیویارک ۔25  اگست (سیاست ڈاٹ کام) ایک ہندوستانی نژاد امریکی تاجر کو اوہائیو میں شراب کی دوکان کھولنے کیلئے لائسنس کے حصول کیلئے ایک مقامی سیاستداں کو رشوت دینے کی کوشش کا قصوروار ٹھہرایا گیا ہے۔ 52 سالہ مکند کمار پٹیل کو رشوت کو فروغ دینے کا قصوروار قرار دیا گیا ہے۔ یو ایس اٹارنی برائے نارتھرن ڈسٹرکٹ اوہائیو اسٹیون ڈیٹلباچ نے یہ فیصلہ سنایا۔ مکند پٹیل ایسٹ کمیولینڈ کا ساکن ہے۔ وہ اپنے اسٹور کے لئے شراب فروخت کرنے کا لائسنس حاصل کرنا چاہتا تھا جس کیلئے اس نے ایک درخواست بھی داخل کی تھی۔ تاہم عہدیداروں نے انہیں بتایا کہ انکی درخواست پر کمیونٹی کے دیگر اہم ارکان کے ساتھ مشاورت کے بعد ہی غورکیا جاسکتا ہے جس کے بعد پٹیل نے گذشتہ سال اکٹوبر میں ایسٹ کمیولینڈ کے کونسل مین سے ملاقات کی اور انہیں درخواست پر دستخط کرنے کیلئے 2000 ڈالرس کی رشوت کی پیشکش کی۔ ان کے انکار کے بعد پٹیل نے رشوت کی رقم بڑھا کر 3000 ڈالرس کردی۔ دوبارہ انکار کرنے پر پٹیل نے بالآخر یہ کہا کہ آخر وہ کتنی رقم چاہتے ہیں، صاف صاف بتادیں لہٰذا اس واقعہ کی اطلاع کونسل مین نے ایف بی آئی کو دے دی۔

TOPPOPULARRECENT