Wednesday , December 13 2017
Home / دنیا / ہندوستانی شخص کو 30 ماہ کی سزائے قید

ہندوستانی شخص کو 30 ماہ کی سزائے قید

واشنگٹن ۔ 27 ۔ جولائی : ( سیاست ڈاٹ کام ) : ایک امریکی اٹارنی کے مطابق ایک ہندوستانی شخص کو بغیر لائسنس بندوقوں کے سائلنسرس فروخت اور اسمگل کرنے کی پاداش میں 30 ماہ کی سزائے قید سنائی گئی ہے ۔ 31 سالہ موہت چوہان جو نئی دہلی کے پتیم پورہ کا ساکن ہے اسے ڈسٹرکٹ جج ایلزبتھ فوٹ نے بغیر لائسنس آتشیں اسلحہ کی معاملتوں میں ملوث پایا اور سزا سنائی ۔ ملزم نے اپنے جرم کا اعتراف کیا تھا ۔ لوئشیانہ میں چوہان کو کسی نے فون کر کے بندوقوں کے سائلنسرس خریدنے میں دلچسپی دکھائی تھی ۔ دونوں کے درمیان گزشتہ سال یکم دسمبر کو ملاقات طئے ہوئی تھی ۔ چوہان اپنے ساتھ سائلنسرس لے کر آیا تھا ۔ چوہان نے سائلنسرس اور آتشیں اسلحہ کے دیگر پرزوں کو درآمد ( اسمگل ) کرنے کا آرڈر دیا تھا اور کسٹم حکام کو دھوکہ دینے ڈبوں پر ’ آٹو پارٹس ‘ تحریر کروایا تھا ۔

TOPPOPULARRECENT