Wednesday , January 17 2018
Home / کھیل کی خبریں / ہندوستانی شوٹرز آتشیں اسلحہ کے سبب پرواز سے محروم

ہندوستانی شوٹرز آتشیں اسلحہ کے سبب پرواز سے محروم

نئی دہلی ۔16 اپریل ۔ ( سیاست ڈاٹ کام) ایک عجیب واقعہ میں جٹ ایرویز نے ہندوستانی شوٹرس انجلی بھاگوت اور حنا سدھو کو بنکاک سے ممبئی کیلئے فلائیٹ میں سوار ہونے سے محض اس لئے روک دیا کہ انھوں نے ’’نامکمل دستاویزات‘‘ کے ساتھ چند آتشیں اسلحہ اپنے پاس رکھے تھے۔ ارجن ایوارڈ یافتہ دونوں شوٹرس آئی ایس ایس ایف ورلڈ کپ منعقدہ چنگون (کوریا ) میں

نئی دہلی ۔16 اپریل ۔ ( سیاست ڈاٹ کام) ایک عجیب واقعہ میں جٹ ایرویز نے ہندوستانی شوٹرس انجلی بھاگوت اور حنا سدھو کو بنکاک سے ممبئی کیلئے فلائیٹ میں سوار ہونے سے محض اس لئے روک دیا کہ انھوں نے ’’نامکمل دستاویزات‘‘ کے ساتھ چند آتشیں اسلحہ اپنے پاس رکھے تھے۔ ارجن ایوارڈ یافتہ دونوں شوٹرس آئی ایس ایس ایف ورلڈ کپ منعقدہ چنگون (کوریا ) میں شرکت کے بعد کل وطن واپسی کی غرض سے ٹرانزٹ میں پہونچ چکے تھے ۔ حنا نے کہا کہ انھیں طیارے میں سوار ہونے کی اجازت نہیں دی گئی حالانکہ تمام ضروری کاغذات اُن کے پاس تھے ۔ دونوں نے کافی تاخیر ہوجانے کے بعد آخرکار ایئر انڈیا کی فلائیٹ بک کرائی جبکہ نیشنل رائفل اسوسی ایشن آف انڈیا نے مداخلت کرتے ہوئے اس معاملے کی یکسوئی کرائی ۔ دونوں شوٹرس بنکاک ایرپورٹ رات دیر گئے 12:30 بجے پہونچے تھے لیکن صبح 8بجے اُنھیں وطن واپسی کی فلائیٹ مل پائی ۔ کورین ایئر کے طیارے میں انھیں ایسی کوئی مشکل پیش نہیں آئی تھی ۔

TOPPOPULARRECENT