Friday , November 17 2017
Home / جرائم و حادثات / ہندوستانی شہریت حاصل کرنے کی کوشش روہنگیائی باشندہ گرفتار

ہندوستانی شہریت حاصل کرنے کی کوشش روہنگیائی باشندہ گرفتار

حیدرآباد /12 ستمبر ( سیاست نیوز ) رچہ کنڈہ پولیس نے ایک روہنگیائی باشندے کو گرفتار کرلیا جو پاسپورٹ تیار کرتے ہوئے شہرت حاصل کرنا چاہتا تھا اور بیرون ملک روانگی کی تیاری کر رہا تھا ۔ ڈی سی پی ایل بی نگر مسٹر ایم وی راؤ نے یہ بات بتائی ۔ انہوں نے آج یہاں ایک پریس کانفرنس کے دوران گرفتار 20 سالہ محمد اسماعیل عرف عیسی کو گرفتار کرلیا جو سال 2014 میں برما سے ہندوستان آیا تھا ۔ اس نے بیلگام کرناٹک سے آدھار کارڈ اور ووٹر شناختی کارڈ تیار کرلیا تھا ۔ سال 2014 میں برما میں روہنگائی مسلمانوں کی نسل کشی کے دوران اپنی جان بچاکر یہ نوجوان بنگلہ دیش ڈھاکہ پہونچا تھا اور وہاں سے بذریعہ بس کولکتہ پہونچا جس کے بعد اس نے دہلی تک رسائی حاصل کرلی اور وہاں مزدوری کرنے لگا اور سال 2016 میں اس نے اقوام متحدہ کا مہاجر شناختی کارڈ یو این ایچ سی آر کو حاصل کرلیا اور دہلی سے بیلگام پہونچا اور مٹن کی دوکان میں کام کرنے لگا اور جون 2016 میں اس نے انور نامی شخص کی مدد سے پہاڑی شریف راچہ کنڈہ پہونچا اور عبدالرشید نامی شحص کے مکان میں کرایہ سے رہنے لگا ۔ یہ شخص اپنے آدھار کارڈ اور ووٹر کارڈ کی مدد سے پاسپورٹ تیار کرنے کی کوشش میں تھا اور ہندوستانی شہرت حاصل کرتے ہوئے بیرون ملک روانہ ہونا چاہتا تھا ۔ اسپیشل برانچ رچہ کنڈہ کی اطلاع پر ایل بی نگر پولیس نے اسے گرفتار کرلیا ۔ پولیس نے اس کے قبضہ سے آدھار کارڈ ، ووٹر شناختی کارڈ ، پیدائشی سرٹیفکیٹ ، پان کارڈ کے علاوہ یو این ایچ آر سی کارڈ کو ضبط کرلیا ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT