Sunday , June 24 2018
Home / Top Stories / ہندوستانی شہریوں کو واپس لانے خصوصی طیارہ کا انتظام ، نواز شریف کا جذبہ خیرسگالی

ہندوستانی شہریوں کو واپس لانے خصوصی طیارہ کا انتظام ، نواز شریف کا جذبہ خیرسگالی

نئی دہلی ۔ /7 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان نے آج رات وزیراعظم پاکستان نواز شریف کی یہ پیشکش قبول کرلی ہے کہ ان 11 ہندوستانی شہریوں کو جن کا جنگ سے متاثرہ یمن سے پاکستانی بحری جہاز کے ذر یعہ تخلیہ کرایا گیا ہے ، خصوصی طیارے سے ہندوستان بھیجا جائے گا ۔ یہ ہندوستانی شہری اس وقت کراچی میں ہیں ۔ انہیں پاکستان کے 171 شہریوں کے ساتھ ملک لایا گ

نئی دہلی ۔ /7 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان نے آج رات وزیراعظم پاکستان نواز شریف کی یہ پیشکش قبول کرلی ہے کہ ان 11 ہندوستانی شہریوں کو جن کا جنگ سے متاثرہ یمن سے پاکستانی بحری جہاز کے ذر یعہ تخلیہ کرایا گیا ہے ، خصوصی طیارے سے ہندوستان بھیجا جائے گا ۔ یہ ہندوستانی شہری اس وقت کراچی میں ہیں ۔ انہیں پاکستان کے 171 شہریوں کے ساتھ ملک لایا گیا تھا ۔ ان 11 ہندوستانی شہریوں کو کل خصوصی طیارے کے ذریعہ نئی دہلی واپس بھیجاجائے گا ۔ نواز شریف نے جذبہ خیرسگالی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہندوستانی ہائی کمیشن واقع اسلام آباد کو یہ پیشکش کی ہے کہ خصوصی طیارہ کا حکومت انتظام کرے گی ۔ اس کے فوری بعد وزارت امور خارجہ کے ترجمان سید اکبر الدین نے بتایا کہ ہندوستان نے یہ پیشکش قبول کرلی ہے ۔ اس دوران یمن سے واپس لائے جانے والے ہندوستانی شہریوں کی تعداد 4000 تک پہونچ چکی ہے ۔ آج تقریباً 700 مزید شہریوں کو بحفاظت ملک واپس لایا گیا ہے ۔ حکومت نے کل آپریشن راحت ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ ترجمان نے کہا کہ صنعا سے تخلیہ کرانے کی یہ مہم کل ختم ہوگی ۔ چنانچہ جو کوئی بھی واپس ہونا چاہتا ہے اسے کل یمن چھوڑنا ہوگا ۔ واضح رہے کہ ہندوستان کو 26 ممالک بشمول امریکہ ، بنگلہ دیش اور عراق سے یہ درخواست موصول ہوئی ہے کہ جنگ سے متاثرہ یمن سے ان کے شہریوں کو منتقل کرنے میں مدد کرے ۔

TOPPOPULARRECENT