Monday , December 11 2017
Home / دنیا / ہندوستانی شہری دوہرے قتل میں ملوث

ہندوستانی شہری دوہرے قتل میں ملوث

واشنگٹن۔ 29 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) ایک ہندوستانی شخص رگھونندن یندا مری نے ایک امریکی عدالت کو بتایا کہ وہ پنسلوانیا کی سپریم کورٹ میں ایک اپیل کے دوران خود اپنی نمائندگی کرے گا۔ 29 سالہ رگھونندن کو دوہرے قتل کا مرتکب قرار دیا گیا ہے۔ 41 سالہ ستیہ وتھی وینا اور اس کی 10 ماہ کی پوتی سانوی وینا کو اکتوبر 2012ء میں قتل کردیا تھا۔ زہریلے انجیکشن کے ذریعہ رگھونندن کو سزائے موت دی جانے والی ہے۔ H-1B ویزا کے تحت امریکہ آنے والے رگھونند ایک سافٹ ویئر انجینئر ہے، نے یہ دوہرا قتل اس لئے کیا گیا کیونکہ اغوا کا ایک معاملہ ناکام ہوگیا تھا جس کے ذریعہ وہ ایک بڑی رقم اینٹھنے والا تھا۔ مقامی میڈیا کے مطابق مانٹگو میری کاؤنٹی جج اسٹیو اونیل نے رگھونند کو اس معاملے میں خود اپنی نمائندگی کرنے کی اجازت دی تاہم یہ انتباہ بھی دیا کہ ہائیکورٹ کے مراحل انتہائی سخت ہیں۔ رگھونند جو ہندوستانی ریاست آندھرا پردیش کا ساکن بتایا گیا ہے، کے لئے البتہ جج نے دو اٹارنیز اسٹیفین ہکمین اور ہنری ہلز کو تیار رکھا ہے تاکہ وہ ضرورت پڑنے پر اس کی مدد کرسکیں۔

TOPPOPULARRECENT