Tuesday , December 18 2018

ہندوستانی شہری پر حملہ آور امریکی پولیس آفیسر گرفتار

واشنگٹن ، 13 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) ایک پولیس آفیسر جس پر امریکہ میں 57 سالہ ہندوستانی شخص کو زدوکوب کرتے ہوئے اسے نیم مفلوج کردینے کا الزام ہے، اسے گرفتار کرلیا گیا اور اس واقعے کی ایف بی آئی انکوائری کا حکم دیا گیا ہے، جبکہ ہندوستانی فیملی نے معاوضہ کا تقاضہ کرتے ہوئے مقدمہ دائر کردیا ہے۔ میڈیسن سٹی چیف آف پولیس لیری مونسے نے متاثرہ

واشنگٹن ، 13 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) ایک پولیس آفیسر جس پر امریکہ میں 57 سالہ ہندوستانی شخص کو زدوکوب کرتے ہوئے اسے نیم مفلوج کردینے کا الزام ہے، اسے گرفتار کرلیا گیا اور اس واقعے کی ایف بی آئی انکوائری کا حکم دیا گیا ہے، جبکہ ہندوستانی فیملی نے معاوضہ کا تقاضہ کرتے ہوئے مقدمہ دائر کردیا ہے۔ میڈیسن سٹی چیف آف پولیس لیری مونسے نے متاثرہ سریش بھائی پٹیل سے معذرت خواہی کرتے ہوئے جنھیں دو پولیس والوں نے کسی اشتعال انگیزی کے بغیر غلط طور پر زدوکوب کیا محض اس لئے کہ وہ انگریزی نہیں جانتے ہیں اور اُن کے سوالات کے جواب سے قاصر رہے، یہ اطلاع بھی دی کہ فیڈرل بیورو آف انوسٹی گیشن (ایف بی آئی) اس معاملے کی تحقیقات بھی کرے گا۔ مونسے نے اس واقعہ سے متعلق آڈیو اور ویڈیوز جاری کرنے کے بعد بتایا کہ ایف بی آئی متوازی طور پر یہ انکوائری بھی منعقد کرے گی کہ آیا کوئی وفاقی خلاف ورزیاں ہوئی ہیں۔ دریں اثناء پٹیل فیملی کے اٹارنی ہنری ایف شیراڈ نے 6 فبروری کو پیش آئے واقعہ کے سلسلے میں 11 صفحات پر مشتمل مقدمہ الباما کی ناردرن ڈسٹرکٹ کورٹ میں دائر کیا۔ انھوں نے کہا، ’’ہم یہ چاہ رہے ہیں کہ پٹیل کو مکمل طور پر معاوضہ دیا جائے‘‘۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT