Sunday , July 22 2018
Home / عرب دنیا / ہندوستانی طالب علم نے خودکشی کرلی

ہندوستانی طالب علم نے خودکشی کرلی

دوبئی ۔ 9 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) یونیورسٹی کیمپس کی عمارت سے 19 سالہ ہندوستانی طالب علم نے مبینہ طور پر چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی۔ خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق عہدیداروں نے ہندوستانی طالب علم کو خون میں لت پت دیکھا اور اسے مردہ قرار دیا۔ دوسری طرف دوبئی پولیس کا کہنا ہیکہ متوفی نے مرڈوخ یونیورسٹی کیمپس عمارت کی پانچویں منزل سے چھلانگ لگائی جبکہ پولیس نے طالب علم کی شناخت ظاہر نہیں کی ہے۔ البتہ متوفی کے ایک دوست نے بتایا کہ وہ اپنے والد کیساتھ فیس کی ادائیگی کیلئے یونیورسٹی آیا تھا۔ بعدازاں اس نے اپنے والد سے کہا کہ وہ بیت الخلاء کا استعمال کرنا چاہتا ہے۔ یہ کہہ کر وہ چلا گیا اور اسکے بعد ہی اس نے عمارت کی پانچویں منزل سے چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی۔ دوست نے کہا کہ گذشتہ شب متوفی کی حالت بالکل نارمل تھی اور اس نے اس کے (دوست) ساتھ کافی دیر تک بات بھی کی تھی اور یہ بالکل ظاہر نہیں ہوتا تھا کہ وہ ڈپریشن کا شکار ہے۔ فی الحال اس واقعہ کی تحقیقات کی جارہی ہے۔

TOPPOPULARRECENT