Tuesday , November 21 2017
Home / Top Stories / ہندوستانی عازمین کے حج کوٹہ معاہدہ پر دستخط

ہندوستانی عازمین کے حج کوٹہ معاہدہ پر دستخط

جدہ ۔ 11 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) سعودی عرب نے ہندوستان کیساتھ حج کوٹہ برائے 2016ء کیلئے ایک معاہدہ پر دستخط کئے ہیں جسکے مطابق ہندوستان سے 136,020 عازمین حج 2016ء میں حج بیت اللہ کی سعادت حاصل کرینگے جن میں 100,020 عازمین حج کمیٹی کے ذریعہ اور 36000 عازمین خانگی آپریٹرس کے ذریعہ حج کی سعادت حاصل کرینگے۔ اس موقع پر ہندوستان کے مملکتی وزیر برائے امورخارجہ وی کے سنگھ، سعودی کے وزیرحج بندرحجر، ہندوستانی سفیر متعینہ سعودی عرب احمد جاوید اور قونصل جنرل بی ایس مبارک بھی موجود تھے۔

TOPPOPULARRECENT