Saturday , August 18 2018
Home / Top Stories / ہندوستانی عوام، نریندر مودی کو وزیراعظم کے طور پر دیکھنے منتظر

ہندوستانی عوام، نریندر مودی کو وزیراعظم کے طور پر دیکھنے منتظر

بنگلور 15 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی کے سینئر لیڈر اور ڈپٹی لیڈر راجیہ سبھا روی شنکر پرساد نے آج کہاکہ اچھی معیشت اور بہترین سیاست کے درمیان واحد رابطہ صرف ایک گڈ گورننس اور نریندر مودی قیادت میں اچھی حکومت کی فراہمی کے ذریعہ ہی پورا کیا جاسکے گا۔ اچھی معیشت اور بہترین سیاست کے درمیان روابط کا تعلق اچھی حکمرانی سے ہے۔ نریندر مودی

بنگلور 15 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی کے سینئر لیڈر اور ڈپٹی لیڈر راجیہ سبھا روی شنکر پرساد نے آج کہاکہ اچھی معیشت اور بہترین سیاست کے درمیان واحد رابطہ صرف ایک گڈ گورننس اور نریندر مودی قیادت میں اچھی حکومت کی فراہمی کے ذریعہ ہی پورا کیا جاسکے گا۔ اچھی معیشت اور بہترین سیاست کے درمیان روابط کا تعلق اچھی حکمرانی سے ہے۔ نریندر مودی کی حکمرانی میں ممکن ہوگا۔ جہاں آپ صنعت کاروں سے براہ راست بات چیت کریں گے اور آپ پالیسی اقدامات پر بھی اظہار خیال کریں گے۔ ایک ایسی فضاء قائم ہوگی جس میں آپ کو ہر محاذ پر ترقی حاصل کرنے کے مواقع ملیں گے۔ روی شنکر پرساد نے یہاں ایک تقریب کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ایک اچھی فضاء اور سازگار ماحول صرف اچھی حکمرانی اور فیصلہ سازی کی صلاحیت کی حامل قیادت سے ہی پیدا ہوتا ہے۔ روی شنکر پرساد نے کہاکہ اب عوام الناس کو بہترین ملک اور ترقی کے مواقع والے ماحول میں زندگی گزارنے کا موقع ملے گا۔ بی جے پی کی حکمرانی میں ملک کی معاشی پیداوار کی شرح 10 فیصد کے نشانہ تک پہونچ جائے گی۔ اس ملک میں مضبوط فیصلہ کرنے کی حامل قیادت کے فقدان کا حوالہ دیتے ہوئے اُنھوں نے کہاکہ ہم نے عہد کیا ہے کہ آپ تمام کو ترقی کے یکساں مواقع فراہم کئے جائیں۔ ہندوستان جیسے ایک عظیم ملک کا وزیراعظم ایک مقبول عام لیڈر ہوگا تو وہ فیصلہ کرنے کی صلاحیت بھی رکھے گا۔ اس کید رست فیصلے، مضبوط فیصلے ہوں گے۔ اُنھوں نے لال بہادر شاستری اور اٹل بہاری واجپائی کی مثال دیتے ہوئے اُنھیں عظیم وزرائے اعظم قرار دیا اور کہاکہ اب نریندر مودی ایسے لیڈر ہیں جن کو ملک کے وزیراعظم کی حیثیت سے دیکھنے کا سارا ہندوستان منتظر ہے۔ اس تناظر میں کہا جاتا ہے کہ نریندر مودی میں حکمرانی کی عمدہ صلاحیتیں موجود ہیں اور ایک سیاسی لیڈر کی تمام خوبیاں پائی جاتی ہیں۔ ان کی قیادت میں ملک کے اندر ایک ایسی خوشگوار ترقی والی فضاء قائم ہوگی جہاں صنعتکاروں کو بھی فروغ حاصل ہوگا۔

TOPPOPULARRECENT