Wednesday , June 20 2018
Home / دنیا / ہندوستانی عوام کی خاطر خواہ تعداد مذہبی ‘ سروے

ہندوستانی عوام کی خاطر خواہ تعداد مذہبی ‘ سروے

لندن 13 اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستانی عوام کی اکثریت مذہبی رجحان رکھتی ہے جبکہ یہاں 76 فیصد عوام نے خود کو مذہبی قرار دیا ہے جبکہ صرف چند افراد نے خود کو ملحد کہلانا پسند کیا ہے ۔ ایک نئے عالمی سروے میں یہ بات سامنے آئی ہے ۔ دنیا کے 65 ممالک میں ایک تجزیہ کیا گیا جہاں 76 فیصد عوام نے خود کو مذہبی قرار دیا ہے جبکہ 21 فیصد نے خود کو غیر مذہب

لندن 13 اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستانی عوام کی اکثریت مذہبی رجحان رکھتی ہے جبکہ یہاں 76 فیصد عوام نے خود کو مذہبی قرار دیا ہے جبکہ صرف چند افراد نے خود کو ملحد کہلانا پسند کیا ہے ۔ ایک نئے عالمی سروے میں یہ بات سامنے آئی ہے ۔ دنیا کے 65 ممالک میں ایک تجزیہ کیا گیا جہاں 76 فیصد عوام نے خود کو مذہبی قرار دیا ہے جبکہ 21 فیصد نے خود کو غیر مذہبی قرار دیا ہے ۔ صرف دو فیصد عوام نے یہاں خود کو مکمل ملحد قرار دیا ہے ۔ مذہبی رجحان والی آبادی کے معاملہ میں تھائی لینڈ سب سے آگے ہے ۔ ون / گیلپ انٹرنیشنل ورلڈ وائیڈ تجزیہ میں کہا گیا ہے کہ تھائی لینڈ میں 94 فیصد عوام نے خود کو مذہبی قرار دیا ہے جبکہ اس معاملہ میں چین سب سے پیچھے ہے جہاں صرف 6 فیصد عوام نے مذہب میں یقین کا اظہار کیا ہے ۔ پاکستان میں مذہبی افراد کی تعداد 88 فیصد سامنے آئی ہے جبکہ زیادہ مذہبی رجحان نہ رکھنے والوں کی تعداد 10 فیصد بتائی گئی ہے ۔ یہاں صرف ایک فیصد افراد نے خود کو ملحد قرار دیا ہے ۔ اس تنظیم کے صدر جین مارک لیگیر نے کہا کہ عالمی سطح پر دو تہائی افراد ابھی بھی خود کو مذہبی سمجھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہماری روز مرہ کی زندگی میں مذہب اب بھی سب سے آگے ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم دیکھتے ہیں کہ جو افراد خودکو مذہبی قرار دیتے ہیں ان کی تعداد نسبتا بہت زیادہ ہے ۔

TOPPOPULARRECENT