Tuesday , November 21 2017
Home / شہر کی خبریں / ہندوستانی فارما برآمدات میں کمی

ہندوستانی فارما برآمدات میں کمی

وجوہات کا پتہ لگایا جائے گا ، ڈائرکٹر فارم ایکسل اپاجی
حیدرآباد ۔ 10 ۔ اگست : ( سیاست نیوز) : مالیاتی سال 2016-17 کے پہلے سہ ماہی کے دوران فارما برآمدات میں 4 تا 5 فیصد گراوٹ درج ہوئی جو کہ فارما سیوٹیکل ایکسپورٹ پروموشن کونسل آف انڈیا اور مرکزی وزارت کامرس و صنعت کے درمیان تشویش کا امر ہے ۔ اس کی وجوہات کا پتہ لگانے کے لیے ایکسپورٹرس کے ساتھ دو اجلاس منعقد کئے جائیں گے ۔ ڈائرکٹر جنرل فارما ایکسل اے پی اپاجی نے اس بات سے مطلع کرتے ہوئے کہا کہ حیدرآباد اور ممبئی میں دواجلاس اس ضمن میں منعقد کئے جائیں گے ۔ اس دوران مرکزی وزارت جوائنٹ سکریٹری فارما صنعت کے سی ای اوز کے ساتھ تبادلہ خیال کریں گے ۔ اور حقائق کا پتہ لگائیں گے ۔ انہوں نے برآمدات میں کمی کی وجوہات میں ونیزولا ، نائیجریا اور رنگولا میں بیرونی کرنسی کی قلت بتائی ۔ انہوں نے ہندوستان کی جانب سے یوروپی مارکٹ کو تجدید کی تحریری تصدیق میں تاخیر بھی ایک وجہ بتائی اور کہا اس سلسلہ میں ڈی سی جی آئی سے ربط پیدا کیا جائے گا ۔ انہوں نے بتایا کہ سال 2015-16 کے درمیان برآمدات میں 10 فیصد کا اضافہ درج ہوا تھا ۔ انہوں نے برآمدات میں اضافہ اور گراوٹ کو عالمی مارکٹ خاص کر امریکی مارکٹ پر منحصر بتایا ۔ انہوں نے جاپان کو ہندوستانی فارما مارکٹ کے لیے ایک بڑا ملک بتایا ۔ انہوں نے ادویات کے سلسلہ میں چین کو ہندوستان کے لیے ایک بڑا چیلنج بتایا ۔ تاہم انہوں نے اس چیلنج سے لڑنے حکومت کی بہتر پالیسیوں کو مددگار بتایا ۔ انہوں نے کلٹرس کو عدم انفراسٹرکچرس کے ساتھ ضروری بتایا ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ تین کلٹرس کا ابتدائی طور پر قیام عمل میں آچکا ہے ۔ جب کہ حکومت نے انفراسٹرکچر کے لیے خصوصی فنڈس کا تیقن دیا ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT