Tuesday , December 12 2017
Home / دنیا / ہندوستانی فضائیہ کیلئے جنگجو امریکی ڈرونس کی سربراہی

ہندوستانی فضائیہ کیلئے جنگجو امریکی ڈرونس کی سربراہی

واشنگٹن ۔ 22اکٹوبر ( سیاست ڈاٹ کام ) ٹرمپ انتظامیہ ہندوستان کی لڑاکا ڈرون طیاروں کی ہندوستانی فضائیہ کو سربراہی کی درخواست پر غور کررہا ہے ۔ کئی ہفتے قبل اعلیٰ ٹکنالوجی سے آراستہ غیر مسلح ڈرون طیاروں کی ہندوستان کو فروخت کی منظوری دی جاچکی ہے ۔ انتظامیہ کے ایک سینئر عہدیدار نے اس سوال پر کیا ہندوستان نے مسلح ڈرون طیاروں کی خریداری کیلئے درخواست کی ہے کیونکہ وہ اپنے فضائیہ کو جدید ترین ٹکنالوجی سے مسلح کرنا چاہتا ہے ۔ ٹرمپ انتظامیہ کے عہدیدار نے اپنی شناخت خفیہ رکھنے کی شرط پر کہا کہ ہاں ایسا ہوچکا ہے اور ہندوستان کی درخواست امریکہ کے زیرغور ہے ۔ بیرونی ممالک کی فوج کو لڑاکا ڈرون طیارے فروخت کرنے کی شرائط پر غور کیا جارہا ہے اور دونوں ممالک کے درمیان روابط اور تعاون کے استحکام کیلئے معاملات بھی زیر غور ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT