Thursday , November 23 2017
Home / ہندوستان / ہندوستانی فوج کا وقار اور احترام سربلند: دلبیر سنگھ

ہندوستانی فوج کا وقار اور احترام سربلند: دلبیر سنگھ

چینائی 12 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) فوجی سربراہ جنرل دلبیر سنگھ نے آج کہاکہ ملک میں ہماری فورس ایک قابل احترام اور باوقار ادارہ ہے حتیٰ کہ بین الاقوامی برادری اس امر کو تسلیم کرتی ہے۔ آفیسرس ٹریننگ اکیڈیمی میں پاسنگ آؤٹ پریڈ کا مشاہدہ کرنے کے بعد انھوں نے مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ ہماری فوج ایک منفرد شناخت رکھتی ہے کیوں کہ ہم نے داخلی اور بیرونی چیالنجس کا مقابلہ کرنے میں گرانقدر خدمات انجام دی ہیں۔ جنرل دلبیر سنگھ نے کہاکہ اقوام متحدہ امن فوج میں ہندوستانی فوج کے رول کی بین الاقوامی سطح پر ستائش کی گئی ہے۔ انھوں نے یہ نشاندہی کی کہ ہندوستانی فوج صرف طاقت کا نام نہیں ہے بلکہ پختہ شعور اور ذمہ داری کا احساس بھی رکھتی ہے۔ قبل ازیں 183 کیڈٹس بشمول 37 خواتین نے متاثرکن پاسنگ آؤٹ پریڈ میں حصہ لیا۔ اس موقع پر شاندار مظاہرہ کرنے والوں کو جنرل دلبیر سنگھ نے ایوارڈس بھی پیش کئے۔

TOPPOPULARRECENT