Friday , April 27 2018
Home / دنیا / ہندوستانی فوج کے سربراہ کا دورہ نیپال

ہندوستانی فوج کے سربراہ کا دورہ نیپال

مندر میں درشن، یوم نیپالی فوج پروگرام میں شرکت
کٹھمنڈو ۔ 13 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان کی فوج کے سربراہ جنرل بپن راوت جو تین روزہ دورہ نیپال پر ہیں، آج بدھیاباسنی مندر واقع پوکھارا کا دورہ کیا اور مہاشیوراتری کے موقع پر وہاں دیوی کے درشن کئے۔ بعدازاں انہوں نے نیپالی فوج کے دن کی تقاریب میں شرکت کی۔ انہوں نے نیپالی فوج کے سربراہ سے بھی ملاقات کی۔ وہ کل نیپالی فوج کے سربراہ کی دعوت پر وہاں پہنچے تھے تاکہ یوم فوج پریڈ اور تقریب میں شرکت کرسکیں۔ ان کے ہمراہ صدر نیپال بدھیا باسنی بھنڈاری بھی تھے جن کی سرکاری قیامگاہ پر ایک خصوصی پروگرام پیش کیا گیا۔ قبل ازیں جنرل راوت نے پوکھارا میں بدھیاباسنی مندر کا بھی دورہ کیا۔ وزیردفاع بھیم سین داس پردھان اور دیگر اعلیٰ قائدین سے بھی ان کی ملاقات ہوگی۔ تین روزہ سرکاری دورہ کے اختتام سے پہلے وہ یہ ملاقاتیں کریں گے۔

TOPPOPULARRECENT