Saturday , June 23 2018
Home / Top Stories / ہندوستانی قونصل خانہ جدہ میں ’سیاست آرٹ گیلری‘

ہندوستانی قونصل خانہ جدہ میں ’سیاست آرٹ گیلری‘

یوم تلنگانہ تقاریب کا انعقاد، حیدرآبادی خطاطوں کے فن پاروں کی نمائش

جدہ 19 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) سعودی عرب کے شہر جدہ میں ہندوستانی قونصل خانہ کے احاطہ میں سعودی ۔ ہند بزنس نیٹ ورک (ایس آئی بی این) کے تعاون سے دو روزہ ’’یوم تلنگانہ‘‘ پروگرام کا انعقاد عمل میں لایا گیا جو ہندوستان کے قونصل خانہ میں جاری انڈیا 70 @ پروگرام کا ایک حصہ تھا۔ یہ پروگرام مختلف ہندوستانی ریاستوں کے تہذیبی ورثے اور معاشی ترقی کی جھلک پیش کرنے کے لئے منعقد کئے جارہے ہیں۔ ’’یوم تلنگانہ‘‘ پروگرام کے دوران ’سیاست آرٹ گیلری‘ کا اہتمام بھی کیا گیا جس میں حیدرآباد سے تعلق رکھنے والے خطاطی کی ماہر فنکاروں کے منتخب فن پاروں کی نمائش کی گئی۔ افتخار علی نے ادارہ سیاست کی طرف سے جدہ ہندوستانی قونصل جنرل محمد نور رحمن شیخ کو خطاطی کا ایک فن پارہ پیش کیا۔ علاوہ ازیں ایڈیٹر سیاست جناب زاہد علی خاں کی طرف سے ہندوستانی قونصل جنرل نور رحمن شیخ اور سعودی ہیڈ بزنس نیٹ ورک کے جنرل سکریٹری میر غضنفر علی ذکی کو سورہ رحمن پر مبنی تغروں کا تحفہ پیش کیا گیا۔ غضنفر علی ذکی نے اس تقریب کے انعقاد میں تعاون کیا اور ہندوستانی قونصل خانہ سے تعلق رکھنے والے امجد شریف نے نگرانی کی۔ ایونٹ کوآرڈی نیٹر عمران کوثر نے شرکائل کو دلچسپ انداز میں اہم تفصیلات سے واقف کرروایا۔ اس پروگرام کا عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کے سبب کامیاب انعقاد عمل میں آیا۔

TOPPOPULARRECENT