Tuesday , July 17 2018
Home / ہندوستان / ہندوستانی ماہی گیر پاکستان جیل میں کینسر کا مریض

ہندوستانی ماہی گیر پاکستان جیل میں کینسر کا مریض

وڈودرا۔ 15 مئی (سیاست ڈاٹ کام) ایک ہندوستانی ماہی گیر جو پاکستان کی جیل میں قید ہے اور کینسر کا مریض ہے، اس کے خاندان نے کہا کہ حکومت کو یہ بات یقینی بنانا چاہئے کہ وہ اپنے گھر واپس آجاتا ہے اور پڑوسی ملک میں اس کی موت واقع نہیں ہوتی۔ گجرات کے ضلع گیرسومناتھ کے علاقہ پلڈی کی ساکن روڈی وین چوہان نے کہا کہ ان کا 35 سالہ شوہر دانا بھائی چوہان پاکستان کی جیل میں ایک سال سے زیادہ مدت سے قید ہے اور اب اسے کینسر ہوگیا ہے۔

لوک پال مخصوص کمیٹی کے
مکل روہتگی صدر مقرر
نئی دہلی ۔ 15 مئی (سیاست ڈاٹ کام) مرکز نے آج سپریم کورٹ سے کہاکہ سینئر ایڈوکیٹ مکل روہتگی کو نامور قانون داں ہونے کی وجہ سے مخصوص کمیٹی کا صدر مقرر کیا گیا ہے جو انسداد دھوکہ دہی کے مقدمات میں لوک پال کے محتسب کی حیثیت سے کام کریں گے۔ اٹارنی جنرل سپریم کورٹ کے کے وینوگوپال نے کہاکہ جسٹس رنجن گوگوئی اور جسٹس آر بھانومتی پر مشتمل ایک مخصوص کمیٹی قائم کی جائے گی۔

TOPPOPULARRECENT