Sunday , December 17 2017
Home / کھیل کی خبریں / ہندوستانی مرد و خواتین کی ہاکی ٹیم کی آسٹریلیا لیگ میں شرکت

ہندوستانی مرد و خواتین کی ہاکی ٹیم کی آسٹریلیا لیگ میں شرکت

نئی دہلی۔ 23 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی مرد و خواتین کی اے ہاکی ٹیم آسٹریلین ہاکی لیگ میں شرکت کیلئے روانہ ہوچکی ہے جوکہ 28 ستمبر کو پرتھ میں شروع ہوگی۔ مذکورہ لیگ 10 ٹیموں پر مشتمل ہے، جس میں وکٹوریہ اپنے خطاب کا دفاع کرے گی ۔ قومی مردوں کی ہاکی ٹیم بنگلور میں موجود اسپورٹس اتھاریٹی آف انڈیا کے سنٹر پر تیاری کی جبکہ خواتین کی ٹیم بھوپال میں ایس اے آئی سنٹر پر تربیتی پروگرام مکمل کیا۔ ہندوستانی مرد ٹیم گول کیپر وکاس دھیا کی قیادت میں آسٹریلیا روانہ ہوئی جس نے لکھنؤ میں منعقدہ 2016ء جونیر ورلڈ کپ خطاب جیتا ہے ، امید کی جارہی ہے کہ آسٹریلیائی لیگ میں ہندوستانی ٹیم پھر ایک مرتبہ بہترین مظاہروں کے ذریعہ بین الاقوامی تجربہ میں اضافہ کرے گی۔

TOPPOPULARRECENT