Friday , December 15 2017
Home / دنیا / ہندوستانی معیشت استحکام کی راہ پر : لاگارڈ

ہندوستانی معیشت استحکام کی راہ پر : لاگارڈ

واشنگٹن۔15اکٹوبر ( سیاست ڈاٹ کام ) بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کی سربراہ کریسٹن لاگارڈ نے کہا کہ ہندوستانی معیشت انتہائی ٹھوس راہ پر ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستانی معیشت وسطی ٹرم میں جب کہ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ نے اس کی شرح ترقی کی پیش قیاسی جاریہ سال اور آئندہ سال کیلئے کم کردی ہے‘ استحکام کی راہ پر ہے ۔ انہوں نے دو بڑے حالیہ اصلاحات کا جو ہندوستان میں کی گئی ہے تذکرہ کیا اور نوٹوں کی تنسیخ و اشیاء اور خدمات ٹیکس ( جی ایس ٹی ) کو ایک تاریخی کوشش قرار دیا ۔ لاگارڈ نے کہا کہ یہ حیرت انگیز نہیں ہے کہ مختصر مدتی انحطاط اس کے نتیجہ میں پیدا ہوا ہے ۔ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ نے گذشتہ ہفتہ ہندوستان کی شرح ترقی کو 2017ء میں 6.7 ظاہر کیا تھا جو 0.5 نکات گذشتہ پیش قیاسی کی بہ نسبت کم ہے جو اپریل اور جولائی میں کی گئی تھی ۔ انہوں نے اس کو نوٹوں کی تنسیخ اور جی ایس ٹی کے متعارف کروانے کا نتیجہ قرار دیا ۔ ہندوستان کی شرح ترقی 2016ء میں 7.1فیصد تھی جس پر نظرثانی کرتے ہوئے اس میں 0.3 فیصد نکات کے اضافہ کا اپریل کی رپورٹ میں تذکرہ کیا گیا تھا ۔ دوبارہ ہندوستان کا تذکرہ کرتے ہوئے لاگارڈ نے کہا کہ ہم نے ہندوستان کی شرح ترقی کی پیش قیاسی میں معمولی کمی کی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT