Tuesday , December 12 2017
Home / شہر کی خبریں / ہندوستانی معیشت میں 2016 ء میں 7 تا 7.5 فیصد ترقی متوقع ۔ کوشک باسو

ہندوستانی معیشت میں 2016 ء میں 7 تا 7.5 فیصد ترقی متوقع ۔ کوشک باسو

حیدرآباد ۔ /29 ڈسمبر (پی ٹی آئی) عالمی بینک کے چیف اکانومسٹ کوشک باسو نے آج کہا کہ ہندوستانی معیشت میں سال 2016 ء میں 7 تا 7.5 فیصد ترقی متوقع ہے ۔ یہاں ایک پروگرام کے موقع پر باسو نے میڈیا کے نمائندوں کو بتایا کہ ہندوستان اب بھی بڑی معیشتوں میں لیڈر ہوگا ۔ نہ صرف  2015 ء میں بلکہ ہم 2016 ء میں بھی ہندوستان کے آگے رہنے کی توقع کرتے ہیں ۔ اکٹوبر تک ، عالمی بنک نے ہندوستان کی شرح ترقی کی پیش قیاسی 2015-16 ء کیلئے 7.5 فیصد کی اور توقع کی کہ یہ شرح 2016-17 میں 7.8 فیصد اور 2017-18 میں 7.9 فیصد ہوگی ۔

TOPPOPULARRECENT