Saturday , November 18 2017
Home / ہندوستان / ہندوستانی معیشت میں 7.2 فیصد اضافہ متوقع

ہندوستانی معیشت میں 7.2 فیصد اضافہ متوقع

نئی دہلی 24 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) بی ایم آئی ریسرچ کے مطابق ہندوستانی معیشت میں بہتری کی توقع ہے اور یہ سال 2016-17 ء میں 7.2 فیصد شرح نشانہ کو چھو جائے گی۔ جو مرکزی اسٹاٹسٹکس آفس کے لگائے گئے پیشگی تخمینہ 7.6 فیصد سے کم ہے۔ ریسرچ فورم نے اپنے ایک بیان میں بتایا کہ ہم ہندوستان کی اصل اندرون ملک مجموعی پیداوار کی شرح 7.2 فیصد ہونے کی پیش قیاسی کرتے ہیں۔ سال 2016 ء کے لئے ہمارا تخمینہ 7.3 فیصد ہے جبکہ سال 2015 ء کے لئے یہ تخمینہ 7.2 فیصد لگایا گیا۔ فورم نے مزید کہاکہ ہندوستانی معیشت کو مسلسل ہمہ رخی چیالنجس کا سامنا ہے اور اس کے اثرات صنعتی پیداوار اور تجارت پر مرتب ہوں گے۔ کمزور خانگی سرمایہ کاری اور خارجہ رکاوٹوں کی وجہ سے اعلیٰ درجہ کی پیداوار کی راہ میں رکاوٹیں حائل ہیں۔ پارلیمنٹ میں گزشتہ ماہ پیش کردہ معاشی سروے کے برعکس اس فورم نے بتایا کہ ہندوستانی معیشت کے لئے خارجی ماحول ایک چیلنج بن کر کھڑا رہے گا۔ تاہم سالانہ معاشی سروے میں اندرون ملک مجموعی پیداوار کی شرح 7-7.5 فیصد بتائی گئی ہے اور آنے والے برسوں میں یہ شرح 8 فیصد ہوجانے کی توقع ظاہر کی گئی تھی۔

TOPPOPULARRECENT