Sunday , December 17 2017
Home / دنیا / ہندوستانی معیشت کی تیز رفتار ترقی : ارون جیٹلی کا ادعا

ہندوستانی معیشت کی تیز رفتار ترقی : ارون جیٹلی کا ادعا

نیویارک 19 اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) وزیر فینانس ارون جیٹلی نے ریزرو بینک آف انڈیا کے گورنر رگھو رام راجن کے ان ریمارکس کو عملا مسترد کردیا کہ ہندوستان در اصل اندھوں میں کانا راجا ہے ۔ جیٹلی نے کہا کہ ہندوستان کی معیشت دنیا بھر سے تقابل کیا جائے تو کافی تیزی سے ترقی کر رہی ہے ۔ جیٹلی سے رگھو رام راجن کے اس ریمارک پر استفسار کیا گیا تھا کہ 7.5 فیصد کی شرح ترقی کے ساتھ ہندوستان اندھوں میں کانا راجا بن گیا ہے ۔ ارون جیٹلی نے کہا کہ 7.5 فیصد کی شرح تقری کے ساتھ دنیا میں کسی بھی ملک میں جشن منایا جاتا لیکن یہ ہندوستان کی ترقیاتی کہانی کیلئے خراج ہے کہ 7.5 فیصد کی ترقی کے باوجود ہم مزید بے چین ہیں تاکہ شرح ترقی کو مزید بہتر بنایا جاسکے ۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کے دوسرے ممالک کے مقابلہ میں ہم تیز رفتار بلکہ تیز ترین رفتار سے ترقی کر رہے ہیں۔ ہماری صلاحیت اس سے بھی بہتر کرنے کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اگر جاریہ سال مانسون بہتر ہوتا ہے اور اصلاحات کا عمل منصوبوں کے مطابق آگے بڑھتا ہے تو ہم اس شرح سے بھی زیادہ رفتار کے ساتھ ترقی کرسکتے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT