Monday , December 18 2017
Home / Top Stories / ہندوستانی معیشت کی مضبوط ، پائیدار اور متوازن ترقی ہوگی:جیٹلی

ہندوستانی معیشت کی مضبوط ، پائیدار اور متوازن ترقی ہوگی:جیٹلی

 

نئی دہلی13اکتوبر(سیاست ڈاٹ کام ) مالیات اور کارپوریٹ امور کے مرکزی وزیر ارون جیٹلی نے ،’’انڈیا اپارچونٹی ‘‘ کے عنوان سے منعقد ایک مذاکراتی سمینار میں شرکت کی۔ اس موقع پر وزیر مالیات موصوف نے اپنی تقریر میں کہا کہ حکومت ہند نے اصلاحات کے جو ٹھوس اقدامات کئے ہیں ان سے ڈھانچہ جاتی اثاثوں ، قرض اور دیوالیہ پن کے کوڈ(آئی ڈی سی )جیسے مالیاتی شعبوں می موثر مواقع پیدا ہوئے ہیں۔وزیر مالیات موصوف نے مزید کہا کہ ڈھانچہ جاتی اصلاحات کی عمل آوری سے حکومت ہند کے اقدامات کی مددسے ہندوستانی معیشت مضبوط ، پائیدار اور متوازن نمو حاصل کرے گی۔انہوں نے کہا کہ آج اس امر کی صریحی شہادت نظرآرہی ہے کہ نوٹ بندی اور جی ایس ٹی سے پیداہونے والا بحرا ن کم وبیش اب ختم ہوچکا ہے ۔ یکم جولائی 2017سے جی ایس ٹی کے نفاذ کے بعداس کے تدریجی عبوری دور میں حکومت ہند نے جو اقدامات کئے ہیں ، وہ ہماری معیشت کو بلندیوں تک لے جائے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ ہندوستان نے 17۔2016 کے دوران راست غیر ملکی سرمایہ کاری کے بہاؤ میں اضافہ ہوا ہے جبکہ 16۔2015 میں راست غیر ملکی سرمایہ کاری کی مقدار بہت کم تھی ،جس سے ہندوستانی معیشت پر عالمی برادری کے اعتبار میں اضافے کا اندازہ کیا جاسکتا ہے ۔اس موقع پر انہوں نے عالمی اورہندوستانی معیشت ، قومی سرمایہ کاری،انفراسٹکچر فنڈ اور کاروبارکرنے کی آسانی جیسے موضوعات پر حکومت ہند کے ذریعہ کئے گئے اصلاحات کے اقدامات پر روشنی ڈالی۔وزیر مالیات ارون جیٹلی ایک ہفتہ کے سرکار ی دورہ امریکہ پر واشنگٹن ڈی سی میں ہیں۔جہاں وہ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ آئی ایم ایف اور عالمی بینک کے اجتماعات اور دیگر متعلقہ اداروں کی میٹنگ میں شرکت کریں گے ۔ریرزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی ) کے گورنراْرجت پٹیل ، محکمہ مالیاتی امور کے سکریٹری سبھاش چندر گرگ اور دیگر سرکردہ افسران وزیر موصوف کے ساتھ گئے اعلیٰ سطحی ہندوستانی وفد میں شامل ہیں۔

TOPPOPULARRECENT