Thursday , November 23 2017
Home / کھیل کی خبریں / ہندوستانی منس ہاکی ٹیم پہلی مرتبہ چمپیئن ٹرافی فائنل میں داخل

ہندوستانی منس ہاکی ٹیم پہلی مرتبہ چمپیئن ٹرافی فائنل میں داخل

لندن ۔ 17 جون (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی منس ہاکی ٹیم کو 36 ویں ہیرو چمپیئن شپ ٹرافی میں پہلی مرتبہ تاریخی رسائی حاصل ہوئی جہاں اس کا مقابلہ آسٹریلیائی طاقتور ٹیم سے ہوگا۔ میزبان برطانیہ کا بلجیم کے ساتھ ایک میچ 3-3 سے ڈرا ہوگیا جس کے نتیجہ میں ہندوستانی ٹیم کو فائنل میں رسائی حاصل ہوئی ہے۔ چھ قومی ہیرو چمپیئن ٹرافی کا 1978 سے آغاز ہوا تھا جس کے بعد ہندوستان کو پہلی مرتبہ فائنل میں رسائی حاصل ہویء ہے۔ 1982 کے دوران ایمسٹرڈم میں ہوئے مقابلوں میں ہندوستان کو برونز میڈل حاصل ہوا تھا۔ اس ٹیم کا اب تک کا بہترین مظاہرہ بھی رہا لیکن اس مرتبہ ہندوستانی ٹیم فائنل میں رسائی حاصل کی تھی چنانچہ اس کو طلائی تمغہ کی امید ہے اور یہ امید پوری نہ ہونے کی صورت میں بھی اس کیلئے نقروی طمغہ محفوظ ہوچکا ہے۔ برطانیہ اور بلجیم کے مابین مقابلہ ڈرا ہونے کا مطلب ہے کہ راؤنڈ رابن لیگ میں یہ دونوں ٹیمیں ہندوستانی ٹیم سے پیچھے ہیں۔ ہندوستانی ٹیم کو فائنل میں اپنی رسائی کیلئے برطانیہ کا شکریہ ادا کرنا ہوگا۔ میزبان ٹیم جو بلجیم سے دو گول سے پیچھے تھی لیکن کھیل کے اہم مرحلہ میں دو گول بناتے ہوئے حریفوں کی برتری کو ختم کردیا جس کے نتیجہ میں یہ دلچسپ و سنسنی خیز میچ بالآخر 3-3 پر ڈرا ہوگیا۔ لیگ کے پوائنٹس ٹیبل پر آسٹریلیا پانچ کھیلوں میں 13 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے۔ ہندوستان سات پوائنٹس کے ساتھ دوسرے، برطانیہ چھ پوائنٹس کے ساتھ تیسرے اور بلجیم چار پوائنٹس کے ساتھ چوتھے مقام پر ہے۔ اس اعتبار سے برطانیہ کو برونز میڈل حاصل ہوسکتا ہے۔

TOPPOPULARRECENT