Wednesday , May 23 2018
Home / کھیل کی خبریں / ہندوستانی نشانہ باز اکھلشیورن کو سونے کا تمغہ

ہندوستانی نشانہ باز اکھلشیورن کو سونے کا تمغہ

منو ایوارڈ سے محروم،شوٹنگ ورلڈکپ میں ہندوستان تمغوں کی دوڑ میں سر فہرست

نئی دہلی۔ 11مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان کے منو بھاکر میکسیکو میں بین الاقوامی نشانہ بازی کھیل فیڈریشن (آئی ایس ایس ایف) ورلڈ کپ میں خواتین کی 25 میٹر پسٹل مقابلے میں پانچویں مقام پر رہ کر اپنے تیسرے تمغے سے محروم ہوگئیں لیکن اکھل شیورن نے مردوں کے 5 میٹر رائل تھری پوزیشن مقابلے میں سونے کا تمغہ حاصل کرلیا۔خواتین میں نوعمر کھلاڑی منو کی کارکردگی بہترین تھی لیکن وہ ٹورنامنٹ میں تیسرے فائنل میں پہنچے کے باوجود تمغے حاصل نہیں کرسکی اور پانچویں مقام پر رہیں۔ منو اس سے قبل خواتین کی دس میٹر پسٹل اور 10 میٹر پسٹل مکسڈٹیم مقابلے میں سونے کا تمغہ جیت چکی ہیں۔اس سے پہلے دن میں اکھل نے حالانکہ ہندوستان کی جھولی میں ایک اور سونے کا تمغہ ڈال کر اسے تمغوں کی فہرست میں چوٹی پر بنائے رکھا۔ ہندوستان فی الحال چار سونے ، ایک چاندی اور چار نقرئی تمغوں کے ساتھ کل 9 تمغے حاصل کرچکا ہے جبکہ چین دو سونے کا تمغہ، دو چاندی اور ایک نقرئی کے ساتھ دوسرے مقام پر ہے ۔اکھل نے گوادلاجرا میں مردوں کی 50 میٹر رائل تھری پوزیشن مقابلے میں سونے کا تمغہ حاصل کیا تھا اور آئی ایس ایس ایف ورلڈ کپ میں سونے کا تمغہ جیتنے والے ہندوستان کے چوتھے سب سے کم عمر نوجوان رہے ۔ ان سے پہلے شہزاد رضوی، منو بھاکر، میہولی گھوش اور انجم مدرل ہندوستان کے لئے ٹورنامنٹ میں تمغہ جیت چکے ہیں۔اکھل نے فائنل میں 6ء455 پوائنٹ حاصل کئے اور آسٹریا کے بونارڈ پکل (452) کو دوسرے مقام پر کھسکا دیا ۔اکھل نے سونے کے تمغے حاصل کرنے کی راہ میں ہنگری کے رائل لیجنڈ پیٹر سیڈی، ریو اولمپک میں نقرئی تمغہ جیتنے والے فرانس کے الیکس رینالڈ اور ہنگری کے ائر رائفل میں سونے کا تمغہ جیتنے والا استوان پینی اور ہندوستان چمپئن سنجیو راجپوت کو پیچھے چھوڑ دیا ہے ۔اس سے قبل منو نے 25 میٹر پسٹل فائنل کے لئے 581 پوائنٹ کے ساتھ کوالیفائی کیا، کوالیفائنگ راؤنڈ میں آٹھ چوٹی کی خواتین نے فائنل کے لئے کوالیفائی کیا، انو راج سنگھ نے 575 پوائنٹ کے ساتھ کوالیفائی کیا ۔لیکن وہ 10ویں مقام پر رہیں۔ فائنل میں سابق اولمپک چمپئن یونان کی ایناکوراکی اورریو اولمپک میں کانسے جیتنے والی سوئٹزرلینڈ کی ہیدی گربر بھی شامل تھیں جو تیسرے اور چھٹے مقام پر رہیں۔اینا نے 50 میں سے 29 شاٹس میں ٹھیک نشانہ لگاتے ہوئے ورلڈ کپ میں اپنا پہلا سونے کا تمغہ جیتا جبکہ جرمن کھلاڑی ڈویرن وینی کیمپ کو چاندی اور ماتھیلڈ کو کانسے کا تمغہ ملا۔اس سے قبل منو نے 25 میٹر پسٹل فائنل کیلئے 581 پوائنٹ کے ساتھ کوالیفائی کیا، کوالیفائنگ راؤنڈ میں آٹھ چوٹی کی خواتین نے فائنل کے لئے کوالیفائی کیا، انو راج سنگھ نے 575پوائنٹ کے ساتھ کوالیفائی کیا ۔لیکن وہ 10ویں مقام پر رہیں۔ فائنل میں سابق اولمپک چمپئن یونان کی ایناکوراکی اورریو اولمپک میں کانسے جیتنے والی سوئٹزرلینڈ کی ہیدی گربر بھی شامل تھیں جو تیسرے اور چھٹے مقام پر رہیں۔اینا نے 50 میں سے 29 شاٹس میں ٹھیک نشانہ لگاتے ہوئے ورلڈ کپ میں اپنا پہلا سونے کا تمغہ جیتا جبکہ جرمن کھلاڑی ڈویرن وینی کیمپ کو چاندی اور ماتھیلڈ کو کانسے کا تمغہ ملا۔

TOPPOPULARRECENT